Dua to recite in hard times – Mushkil waqt ki dua

پروردگارا ! مجھ پر ایک ایسی مصیبت نازل ہوئی ہے جس کی سنگینی نے مجھے گراں بار کر دیا ہے اور ایسی آفت آ پڑی ہے جس سے میری قوت برداشت عاجز ہو چکی ہے تو نے اپنی قدرت سے اس مصیبت کو مجھ پر وارد کیا ہے اور اپنے اقتدار سے میری طرف متوجہ کیا ہے ۔ تو جسے وارد کرے اسے کوئی ہٹانے والا ، اورجسے تومتوجہ کرے اسے کوئی پلٹانے والا ، اورجسے تو بند کرے اسے کوئی کھولنے والا اورجسے تو کھولے اسے کوئی بند کرنے والا اورجسے تو دشوار بنائے اسے کوئی آسان کرنے والا اورجسے تو نظر انداز کرے اسے کوئی مدد دینے والا نہیں ہے ۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر ، اور اپنی کرم فرمائی سے اے میرے پالنے والے میرے لیے آسائش کا دروازہ کھول دے اوراپنی قوت وتوانائی سے غم و اندوہ کھول دے اوراپنی قوت وتوانائی سے غم واندوہ کا زور توڑ دے اورمیرے اس شکوہ کے پیش نظر اپنی نگاہ کرم کا رخ میری طرف موڑ دے اورمیری حاجت کو پورا کرکے شیرینی احسان سے مجھے لذت اندوز کر ۔ اور اپنی طرف سے رحمت اورخوشگوار آسودگی مرحمت فرما اورمیرے لیے اپنے لطف خاص سے جلد چھٹکارے کی راہ پیدا کر اور اس غم واندوہ کی وجہ سے اپنے فرائض کی پابندی اورمستحبات کی بجا آوری سے غفلت میں نہ ڈال دے

Dua Arfa Imam Hussain a.s

dua arfa imam hussain a.s

Dua e Mujeer in Urdu & Arabic PDF

Dua Mujeer an important dua to recite on 13, 14 & 15 of Ramadan.

Click here to read/download pdf

dua mujeer

Dua Sehri in Ramadan – دعائے سحر

dua Sehri ramadan

دعائے سحر

یَا مَفْزَعِی عِنْدَ کُرْبَتِی، وَیَا غَوْثِی عِنْدَ شِدَّتِی، إِلَیْکَ فَزِعْتُ، وَبِکَ اسْتَغَثْتُ، وَبِکَ لُذْتُ

لاَ أَ لُوذُ بِسِواکَ، وَلاَ أَطْلُبُ الْفَرَجَ إِلاَّ مِنْکَ، فَأَغِثْنِی وَفَرِّجْ عَنِّی، یَا مَنْ یَقْبَلُ الْیَسِیرَ، وَ

یَعْفُو عَنِ الْکَثِیرِ، اقْبَلْ مِنِّی الْیَسِیرَ، وَاعْفُ عَنِّی الْکَثِیرَ، إِنَّکَ أَ نْتَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ ۔ اَللّٰھُمَّ

إِنِّی أَسْأَ لُکَ إِیماناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَیَقِیناً حَتّی أَعْلَمَ أَ نَّہُ لَنْ یُصِیبَنِی إِلاَّ مَا کَتَبْتَ لِی، وَرَضِّنِی

مِنَ الْعَیْشِ بِما قَسَمْتَ لِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، یَا عُدَّتِی فِی کُرْبَتِی، وَیَا صاحِبِی فِی شِدَّتِی،

وَیَا وَ لِیِّی فِی نِعْمَتِی، وَیَا غایَتِی فِی رَغْبَتِی، أَ نْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِی، وَالاَْمِنُ رَوْعَتِی، وَالْمُقِیلُ

عَثْرَتِی، فَاغْفِرْ لِی خَطِیئَتِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
………………………………………………………
اے مصیبت میں میری پناہ گاہ اے سختی میں میرے فریادرس ڈرا ہوا تیرے پاس آیا ہوں اور تجھ سے فریاد کرتا ہوں تیری طرف دوڑا ہوں

اور تیرے غیر کی پناہ نہیں لیتا تیرے سوا کسی سے کشائش کا طالب نہیں ہوں پس میری فریاد سن اور کشائش عطا کر اے وہ جو تھوڑا عمل قبول کرتا ہے اور بہت

سے گناہ معاف کرتا ہے مجھ سے بھی تھوڑا عمل قبول فرما اور بہت سے گناہوں کو معاف کردے بے شک تو ہی بہت بخشنے والا مہربان ہے اے معبود! میں

تجھ سے ایسے ایمان کا سوالی ہوں جو میرے دل میں جما رہے اور ایسا یقین کہ جس سے میں یہ سمجھنے لگوں کہ مجھے وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لیے لکھا ہے

اور مجھے اس زندگی پر شاد رکھ جو تو نے مجھے دی ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے مصیبت میں میرے سرمایہ اے سختی میں میرے ساتھی اے نعمت

میں میرے سرپرست اور اے میری چاہت کے مرکز تو میرے عیبوں کا چھپانے والا خوف میں امان دینے والا اور میری غلطیاں معاف کرنے والا ہے

پس میری خطائیں بخش دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

His Supplications for Himself & the People under his Guardianship – اپنے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے حضرت کی دعا

dua

و تصيرهم الي امن من مقيل المتقين .يا من لا تنقضي عجائب عظمته ، صل علي محمد و اله ، واحجبنا عن الالحاد في عظمتك .و يا من لا تنتهي مدة ملكه ، صل علي محمد و اله ، و اعتق رقابنا من نقمتك .و يا من لا تفني خزائن رحمته ، صل علي محمد و اله ، و اجعل لنا نصيبا في رحمتك .و يا من تنقطع دون رؤيته الابصار ، صل علي محمد و اله ، و ادننا الي قربك .و يا من تصغر عند خطره الاخطار ، صل علي محمد و اله ، و كرمنا عليك .و يا من تظهر عنده بواطن الاخبار ، صل علي محمد و اله ، و لا تفضحنا لديك .اللهم اغننا عن هبة الوهابين بهبتك ، و اكفنا وحشة القاطعين بصلتك حتي لا نرغب الي احد مع بذلك ، و لا نستوحش من احد مع فضلك .اللهم فصل علي محمد و اله ، و كد لنا و لا تكد علينا ، و امكر لنا و لا تمكر بنا ، و ادل لنا و لا تدل منا .اللهم صل علي محمد و اله ، و قنا منك ، و احفظنا بك ، و اهدنا اليك ، و لا تباعدنا عنك ، ان من تقه يسلم ، و من تهده يعلم ، و من تقربه اليك يغنم .اللهم صل علي محمد و اله ، و اكفنا حد نوائب الزمان ، و شر مصائد الشيطان ، و مرارة صولة السلطان .اللهم انما يكتفي المكتفون بفضل قوتك ، فصل علي محمد و اله ، و اكفنا ، و انما يعطي المعطون من فضل جدتك ، فصل علي محمد و اله ، و اعطنا ، و انما يهتدي المهتدون بنور وجهك ، فصل علي محمد و اله ، و اهدنا .اللهم انك من واليت لم يضرره خذلان الخاذلين ، و من اعطيت لم ينقصه منع المانعين ، و من هديت لم يغوه اضلال المضلين .فصل علي محمد و اله ، و امنعنا بعزك من عبادك ، و اغننا عن غيرك بارفادك ، و اسلك بنا سبيل الحق بارشادك .اللهم صل علي محمد و اله ، و اجعل سلامة قلوبنا في ذكر عظمتك ، و فراغ ابداننا في شكر نعمتك ، و انطلاق السنتنا في وصف منتك .اللهم صل علي محمد و اله ، و اجعلنا من دعاتك الداعين اليك ، و هداتك الدالين عليك ، و من خاصتك الخاصين لديك ، يا ارحم الراحمين .
****************************************************************************************
اے وہ جس کی بزرگی وعظمت کے عجائب ختم ہونے والے نہیں ۔ تو محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمیں اپنی عظمت کے پردوں میں چھپا کر کج اندیشیوں سے بچا لے ۔ اے وہ جس کی شاہی وفرمانروائی کی مدت ختم ہونے والی نہیں تو رحمت نازل کر محمد اور ا ن کی آل پراورہماری گردنوں کو اپنے غضب وعذاب ( بندھنوں ) سے آزاد رکھ ۔ اے وہ جس کی رحمت کے خزانے ختم ہونے والے نہیں۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور اپنی رحمت میں ہمارا بھی حصہ قرار دے۔ اے وہ جس کے مشاہدہ سے آنکھیں قاصر ہیں رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اوراپنی بارگاہ سے ہم کو قریب کر لے۔ اے وہ جس کی عظمت کے سامنے تمام عظمتیں پست و حقیر ہیں رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اورہمیں اپنے ہاں عزت عطا کر۔ اے وہ جس کے سامنے راز ہائے سر بستہ ظاہر ہیں رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہمیں اپنے سامنے رسوا نہ کر۔ بارالہا! ہمیں اپنی بخشش وعطا کی بدولت بخشش کرنے والوں کی بخشش سے بے نیاز کر دے اوراپنی پیوستگی کے ذریعہ قطع تعلق کرنے والوں کی بے تعلقی ودوری کی تلافی کر دے تاکہ تیری بخشش وعطا کے ہوتے ہوئے دوسرے سے سوال نہ کریں اورتیرے فضل واحسان کے ہوتے ہوئے کسی سے ہراساں نہ ہوں۔ اے اللہ ! محمد اورا ن کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے نفع کی تدبیر کر اورہمارے نقصان کی تدبیر نہ کر اورہم سے مکر کرنے والے دشمنوں کو اپنے مکر کا نشانہ نہ بنا اور ہمیں اس کی زد پر نہ رکھ ۔ اورہمیں دشمنوں پر غلبہ دے دشمنوں کو ہم پر غلبہ نہ دے ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمیں اپنی ناراضی سے محفوظ رکھ اوراپنے فضل وکرم سے ہماری نگہداشت فرما اور اپنی جانب ہمیں ہدایت کر اوراپنی رحمت سے دور نہ کر کہ جسے تو اپنی ناراضگی سے بچائے گا وہی بچے گا اورجسے تو ہدایت کرے گا وہی (حقائق پر ) مطلع ہو گا اورجسے تو (اپنی رحمت سے )قریب کرے گا وہی فائدہ میں رہے گا۔ اے معبود !تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمیں زمانہ کے حوادث کی سختی اورشیطان کے ہتھکنڈوں کی فتنہ انگیزی اورسلطان کے قہر وغلبہ کی تلخ کلامی سے اپنی پناہ میں رکھ ۔ بارالہا! بے نیاز ہونے والے تیرے ہی کمال قوت واقتدار کے سہارے بے نیاز ہوتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں بے نیاز کر دے اورعطا کرنے والے تیری ہی عطا وبخشش کے حصہ وافر میں سے عطا کرتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں بھی (اپنے خزانہ رحمت سے )عطا فرما۔ اور ہدایت پانے والے تیری ہی ذات کی درخشندگیوں سے ہدایت پاتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پراورہمیں ہدایت فرما۔ بارالہا ! جس کی تو نے مدد کی اسے مدد نہ کرنے والوں کا مدد سے محروم رکھنا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اورجسے تو عطا کرے اس کے ہاں روکنے والوں کے روکنے سے کچھ کمی نہیں ہو جاتی ۔اورجس کی تو خصوصی ہدایت کرے اسے گمراہ کرنے والوں کا گمراہ کرنا بے راہ نہیں کر سکتا۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اوراپنے غلبہ اورقوت کے ذریعہ بندوں(کے شر) سے ہمیں بچائے رکھ اوراپنی عطا وبخشش کے ذریعہ دوسروں سے بے نیاز کر دے اوراپنی رہنمائی سے ہمیں راہ حق پر چلا۔ اے معبود ! تو محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے دلوں کی سلامتی اپنی عظمت کی یاد میں قرار دے اورہماری جسمانی فراغت (کے لمحوں ) کو اپنی نعمت کے شکریہ میں صرف کر دے اورہماری زبانوں کی گویائی کو اپنے احسان کی توصیف کے لیے وقف کر دے۔ اے اللہ ! تو رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو تیری طرف دعوت دینے والے اورتیری طرف کا راستہ بتانے والے ہیں اوراپنے خاص الخاص مقربین میں سے قرار دے۔ اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔

****************************************************************************************
His Supplication for himself and the People under his Guardianship O He the wonders of whose mightiness will never end ! bless Muhammad and his Household and prevent us from deviation concerning Thy mightiness ! O He the term of whose kingdom will never cease ! bless Muhammad and his Household and release our necks from Thy vengeance ! O He the treasuries of whose mercy will never be exhausted ! bless Muhammad and his Household and appoint for us a portion of Thy mercy ! O He whom eyes fall short of seeing ! bless Muhammad and his Household and bring us close to Thy nearness ! O He before whose greatness all great things are small ! bless Muhammad and his Household and give us honour with Thee ! O He to whom all hidden tidings are manifest ! bless Muhammad and his Household and expose us not before Thee ! O God , remove our need for the gifts of the givers through Thy gift , spare us the loneliness of those who break off through Thy joining , that we may beseech no one along with Thy free giving , that we may feel lonely at no one’s absence along with Thy bounty ! O God , bless Muhammad and his Household , scheme for us , not against us , devise to our benefit , not to our loss , give the turn to prevail to us , not to others ! O God , bless Muhammad and his Household , protect us from Thyself , safeguard us through Thyself , guide us to Thyself , and take us not far from Thyself ! He whom Thou protectest stays safe , he whom Thou guidest knows , and he whom Thou bringest near Thyself takes the spoils . O God , bless Muhammad and his Household and spare us the cutting edge of time’s turning changes , the evil of Satan’s snares , and the bitterness of the sovereign’s aggression ! O God , the spared are spared only through the bounty of Thy strength , so bless Muhammad and his Household and spare us ! The givers give only through the bounty of Thy wealth , so bless Muhammad and his Household and give to us ! The guided are guided only by the light of Thy face , so bless Muhammad and his Household and guide us ! O God , he whom Thou befriendest will not be injured by the abandonment of the abandoners , he to whom Thou guidest will not be diminished by the withholding of the withholders , he whom Thou guidest will not be misled by the misguidance of the misguiders . So bless Muhammad and his Household , defend us from Thy servants through Thy might , free us from need for other than Thee through Thy support , and make us travel the path of the Truth through Thy right guidance ! O God , bless Muhammad and his Household and put the soundness of our hearts into the remembrance of Thy mightiness , the idleness of our bodies into giving thanks for thy favour , and the flow of our tongues into the description of Thy kindness ! O God , bless Muhammad and his Household and make us one of Thy summoners who summon to Thee , Thy guiders who direct to Thee , and Thy special friends whom Thou hast singled out ! O Most Merciful of the merciful !

Sentence of Dua e Kumail

praying namaz
اے میرے مولا، کیا تو آتشِ جہنم کو مسلط کر دے گا اُن چہروں پر جو تیری عظمت کے باعث تیرے حضور میں سجدہ ریز ہو چکے ہیں؟

امام علی (ع) – دعائے کمیل