قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٣ افراد کی شہادت پر اظہار مذمت Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ یہ امر باعث حیرت و تعجب ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو ا جعفریہ پریس - قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ یہ امر باعث حیرت و تعجب ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو ا Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٣ افراد کی شہادت پر اظہار مذمت

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٣ افراد کی شہادت پر اظہار مذمت

sajid naqvi
جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ یہ امر باعث حیرت و تعجب ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو انکے ساتھی باآسانی فرار کرانے میں
کیسے کامیاب ہوگئے۔دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کی تازہ واردات یہ ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے پشت پناہ اور سرپرست طاقتور اور قوی ہوچکے ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ میں سرکی روڈ پر کیپری سینما کے قریب ویلڈنگ کی دکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہل کار سمیت ٤ افراد کی شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ امر باعث حیرت و تعجب ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو انکے ساتھی باآسانی فرار کرانے میں کیسے کامیاب ہوگئے۔دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کی تازہ واردات یہ ظاہر کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے پشت پناہ اور سرپرست طاقتور اور قوی ہوچکے ہیں جن کے سامنے ریاستی ادارے ناکام اور بے بس ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایک مدت سے کوئٹہ کی سرزمین بے گناہوں کے خون سے رنگین ہے مگر امن و امان کے ضامن ادارے اور حکومت و ریاست کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہورہے جس سے آئے روز ملک کی داخلی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں۔ ترجمان نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کا مطالبہ کیا

About The Author

Number of Entries : 6115

© 2013

Scroll to top