ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جانب اہم پیش رفت ہے، علامہ ساجد نقوی Reviewed by Momizat on . ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر و سربراہ شیعہ علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل وحدت میں مضمر ہے۔ ان کا مزید کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر و سربراہ شیعہ علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل وحدت میں مضمر ہے۔ ان کا مزید کہ Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جانب اہم پیش رفت ہے، علامہ ساجد نقوی

ملی یکجہتی کونسل اتحاد امت کی جانب اہم پیش رفت ہے، علامہ ساجد نقوی

sajid naqvi23
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر و سربراہ شیعہ علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم امہ کے تمام مسائل کا حل وحدت میں مضمر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہے ہیں، آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آج مسلمان پوری دنیا میں زیر عتاب ہیں، مذہب اسلام اور مسلم ممالک کیخلاف ایک سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، تمام مسائل کا حل صرف اور صرف اتحاد امت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان پوری دنیا میں زیر عتاب ہیں، جبکہ مذہب اسلام اور مسلم ممالک کے حالات کو ایک سازش کے تحت خراب کرنے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں، جن کی ایک بڑی وجہ امت کا متحد نہ ہونا ہے۔
رہنما ملی یکجہتی کونسل کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا اپنے فرائض کی ادائیگی سے قاصر رہنا، امت مسلمہ کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں اور سرگرداں رہے ہیں اور آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمان متحد نہیں ہوتے اس وقت تک وہ ترقی کی طرف گامزن نہیں ہوسکتے۔ اس وقت مسلمانوں کو دنیا بھر میں جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ اتحاد کا فقدان ہے، اس لئے وحدت کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے قبل نہ تھی اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان اس کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

© 2013

Scroll to top