لنڈي کوتل بازار دھماکا،جاں بحق افراد کي تعداد25ہو گئي Reviewed by Momizat on . لنڈي کوتل بازار ميں لوگ روز مرہ کي خريداري ميں مصروف تھے کہ اچانک صبح ساڑھے د س بجے دھماکا ہوگيا، دھماکا اتنا شديد تھا کہ اس کي آواز دور دور تک سني گئي، دھماکے لنڈي کوتل بازار ميں لوگ روز مرہ کي خريداري ميں مصروف تھے کہ اچانک صبح ساڑھے د س بجے دھماکا ہوگيا، دھماکا اتنا شديد تھا کہ اس کي آواز دور دور تک سني گئي، دھماکے Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » لنڈي کوتل بازار دھماکا،جاں بحق افراد کي تعداد25ہو گئي

لنڈي کوتل بازار دھماکا،جاں بحق افراد کي تعداد25ہو گئي

لنڈي کوتل بازار ميں لوگ روز مرہ کي خريداري ميں مصروف تھے کہ اچانک صبح ساڑھے د س بجے دھماکا ہوگيا، دھماکا اتنا شديد تھا کہ اس کي آواز دور دور تک سني گئي، دھماکے کے بعد علاقہ ميں دھوئيں کے بادل چھا گئے.

خاصہ دار فورس کے مطابق شدت پسندوں نے بازار ميں بارود سے بھري گاڑي کھڑي تھي جو دھماکے سے پھٹ گئي، دھماکے سے 14 افراد موقع پر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمي ہوئے، شديد زخميوں کو پشاور منتقل کيا گيا جہاں مزيد 9 افراد زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.

دھماکے سے 12دکانيں اور بازار ميں کھڑي 10 گاڑياں تباہ ہوگئيں دھماکے کے بعد امدادي کارروائي کے دوران دکانوں کے ملبہ سے مزيد 2 افراد کي لاشيں نکالي گئيں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد شدت پسندو ں کے خلاف امن لشکر بنانے والے قبيلہ ذخہ خيل کے افراد کو نشانہ بنانا تھا، گزشتہ چھ ماہ کے دوران ذخہ خيل قبيلہ کے افراد پر يہ تيسرا بڑا حملہ تھا.

About The Author

Number of Entries : 6115

© 2013

Scroll to top