آئین پاکستان میں شیعہ کی شناخت ہی عليٌ ولی اللہ ہے Reviewed by Momizat on . قائد تحریک اسلامی پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سربراہ، ملت یکجہتی پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دے کر کہا کہ ایسے نان ایشوز کو ہر گز قائد تحریک اسلامی پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سربراہ، ملت یکجہتی پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دے کر کہا کہ ایسے نان ایشوز کو ہر گز Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » آئین پاکستان میں شیعہ کی شناخت ہی عليٌ ولی اللہ ہے

آئین پاکستان میں شیعہ کی شناخت ہی عليٌ ولی اللہ ہے

قائد تحریک اسلامی پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سربراہ، ملت یکجہتی پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دے کر کہا کہ ایسے نان ایشوز کو ہر گز اہمیت نہ دی جائے یہ کوئی مسئلہ نہیں ایسے کئی دشمنان عقائد امامیہ و تشیع آئے ہم نے ان کو ان کی عاقبت تک پہنچا دیا ۔ وہ مٹ گئے لیکن شیعہ اور شیعہ عقائد زندہ ہیں۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ایسے مسائل کو ایشو بنانے کا سوائے نقصان کے کوئی فائدہ نہیں ہے اس سے سادہ اور معصوم قوم پریشان ہوگی اور دشمن کا مقصد حاصل ہو جائے گا۔ اس قسم کے کیس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس سے پہلے سینکڑوں کیس آئے یہ کوئی پہلا کیس نہیں۔

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن نے کہا کہ میں لگاتار نظر رکھے ہوئے ہوں اور میں کہتا ہوں کہ کوئی اس کیس کو کوئی نہ چھیڑے اور یہ بھی وقت کا مہرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بچگانہ حرکتوں سے اپنی ساکھ کو نقصان مت پہنچائیں اور دشمن کے مقاصد میں ان کا ساتھ دینے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ایسا مسئلہ ہوتا ہے عدالتیں اور ادارے مجھ سے رجوع کرتے ہیں۔ اور میں فورا ً لایحه عمل دیتا ہوں ۔

اسلامی نظریاتی کونسل ہو یا متحدہ علماء بورڈ سب سے رابطے میں ہوں۔ شیعہ عوام کو ایسے ایشوز سے نفسیاتی مریض مت بنائیں حالات پہلے دگرگوں ہیں اور دشمن کی مکروہ حرکتوں کو معصوم شیعہ فکر سے دور رکھا جائے۔ آئین پاکستان میں شیعہ کی شناخت ہی علی ولی اللہ ہے اور ہم آئینی طور پر آزاد شہری ہیں اور مذہبی تناسب میں کہیں اقلیت شمار نہیں ہوتے۔ ہم آئینی و دستوری طور پر نیشنل و انٹرنیشنل آزادی اور حقوق رکھتے ہیں۔ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں اور آذان علی اکبر کی سیرت پر عمل پیرا رہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

© 2013

Scroll to top