کراچی میں ناصبی دہشت گردوں کی پر تشددریلی اور شیعہ املاک کو شدید نقصان Reviewed by Momizat on . کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر پیر کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ایک پر تشدد ریلی نکالی جس میں پولیس کی سر براہی میں شیعہ مسلمانوں کی املا کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر پیر کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ایک پر تشدد ریلی نکالی جس میں پولیس کی سر براہی میں شیعہ مسلمانوں کی املا Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » کراچی میں ناصبی دہشت گردوں کی پر تشددریلی اور شیعہ املاک کو شدید نقصان

کراچی میں ناصبی دہشت گردوں کی پر تشددریلی اور شیعہ املاک کو شدید نقصان

ssp
کراچی کے علاقے واٹر پمپ پر پیر کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ایک پر تشدد ریلی نکالی جس میں پولیس کی سر براہی میں شیعہ مسلمانوں کی املاک بشمول دکانوں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت متعدد املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گرد واٹر پمپ پر واقع مسجد تقویٰ (مسجد ضرار) میں جمع ہوئے اور ایس ایچ او سمن آباد پولیس اسٹیشن کی سر براہی میں پر تشدد ریلی نکالی گئی جس کے بعد علاقے میں شیعہ املاک کو بری طرح نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ناصبی وہابی دہشت گرد مسجد تقویٰ ( مسجد ضرار ) سے ایک ریلی کی صورت میں نکل کر آئے اور سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا جبکہ سڑک پر آتے ہوئے ایک گاڑی جس پر علی وارث کا اسٹیکر آویزاں تھا اسے روک کر نذر آتش کر دیا ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ واٹر پمپ پر قائم مسجد تقویٰ جو مسجد ضرار بن چکی ہے وہاں سے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی ایک پر تشدد ریلی نکالی گئی جس کی سربراہی پولیس انتظامیہ کا ایس ایچ او سمن آباد کر رہا تھا اور پولیس کی سربراہی میں ناصبی دہشت گردوں نے شیعہ مکینوں کی املاک جس میں دکانیں،گاڑیاں،موٹر سائیکلیں اور متعدد دیگر اشیاء شامل ہیں کو شدید نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ مسجد تقویٰ (مسجد ضرار) جو کہ جامع بنوری ٹاؤن کے زیر انتظام ہے ،شیعہ مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے جس پر شیعیان کراچی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،دوسری جانب عمائدین نے بنوری ٹاؤں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بنوری ٹاؤن مسجد کی انتظامیہ مسجد تقویٰ جو مسجد ضرار بن چکی ہے اس کے بارے میں وضاحت پیش کرے کہ آخر کیوں اس مسجد میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گرد جمع ہوئے اور شیعہ مسلمانوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

© 2013

Scroll to top