سرگودھا: کچھ عرصہ قبل شیعہ ہونے والے دو بھائیوں کو گزشتہ رات شهید کردیا – شیعه علماء کونسل پنجاب کی شدید مذمت Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - اطلاعات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں کچھ عرصہ قبل مذہب شیعہ قبول کرنے والے دو بھائی احمد یار اور قاسم علی کو گزشتہ رات شهید کردیا گیا۔ م جعفریہ پریس - اطلاعات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں کچھ عرصہ قبل مذہب شیعہ قبول کرنے والے دو بھائی احمد یار اور قاسم علی کو گزشتہ رات شهید کردیا گیا۔ م Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » سرگودھا: کچھ عرصہ قبل شیعہ ہونے والے دو بھائیوں کو گزشتہ رات شهید کردیا – شیعه علماء کونسل پنجاب کی شدید مذمت

سرگودھا: کچھ عرصہ قبل شیعہ ہونے والے دو بھائیوں کو گزشتہ رات شهید کردیا – شیعه علماء کونسل پنجاب کی شدید مذمت

punjab map
جعفریہ پریس – اطلاعات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں کچھ عرصہ قبل مذہب شیعہ قبول کرنے والے دو بھائی احمد یار اور قاسم علی کو گزشتہ رات شهید کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گاوں لالو علی نزد چوکی بھگت میں گزشتہ رات شرپسند عناصر کے دہشتگردوں نے دو بھائیوں احمد یار اور قاسم علی کو بربریت کا نشانہ بناکر دونوں بھائیوں کو شهید کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ شہید ہونے والے بھائیوں نے 2 جولائی کو اپنے گھر میں مجلس برپا کی تھی جو اُس وقت دہشتگردوں نے رکوانے کی کوشش کی تھی۔ جبکہ اُن بھائیوں کو کل رات نماز بھی پڑھنے سے روکا گیا تھا۔ جب یہ دونوں بھائی بے خوف خطر مذہب تشیعُ پر قائم رہے تو پھہ دہشگردوں نے اُنھیں گزشتہ رات شہید کردیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق ہزاروں مومنین کی موجودگی میں دونوں بھائیوں کو علم غازی عباس کے سائے میں تدفین کیا گیا ہے۔ شیعه علماء کونسل پنجاب کے صدر علامه مظهر علوی نے اس سانحه کی شدید مذمت کرتے هوئے حکومت پنجاب سے مطالبه کیا هے که سانحه میں ملوث شرپسند عناصر اور قاتلوں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے انهیں کیفر کردار تک پهنچایا جائے .

About The Author

Number of Entries : 6115

© 2013

Scroll to top