شیعہ علماء کونسل سندھ کا اہم اجلاس – ایم پی اے کا فون پر رابطہ ، تمام مطالبات کو ٣ دن تک منظور کرنے کی یقین دہانی Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - گزشتہ دنوں سیتادادو میں ایم پی اے عمران ظفر لغاری کی جانب سے جوگی مولا امام بارگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور تنظیمی عہدیداران سمیت 6 مومنین جعفریہ پریس - گزشتہ دنوں سیتادادو میں ایم پی اے عمران ظفر لغاری کی جانب سے جوگی مولا امام بارگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور تنظیمی عہدیداران سمیت 6 مومنین Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » شیعہ علماء کونسل سندھ کا اہم اجلاس – ایم پی اے کا فون پر رابطہ ، تمام مطالبات کو ٣ دن تک منظور کرنے کی یقین دہانی

شیعہ علماء کونسل سندھ کا اہم اجلاس – ایم پی اے کا فون پر رابطہ ، تمام مطالبات کو ٣ دن تک منظور کرنے کی یقین دہانی

suc
جعفریہ پریس – گزشتہ دنوں سیتادادو میں ایم پی اے عمران ظفر لغاری کی جانب سے جوگی مولا امام بارگاہ کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور تنظیمی عہدیداران سمیت 6 مومنین کو زخمی کرنے کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ کا ہنگامی اجلاس شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر نجفی کی صدارت میں مرکزی امام بارگاہ خیرپور ناتھن شاہ پر منعقد ہوا . جس میں شیعہ علماء کونسل کے اراکین کے علاوہ شہر کے تمام عمائدین ملت جعفریہ اور مومنین نے شرکت کی . اجلاس کے دوران ایم پی اے عمران لغاری نے علامہ باقر نجفی سے فون پر رابطہ کیا اور تمام مطالبات کو ٣ دن میں منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور حالیہ دنوں میں واقعات کے لئے ڈی سی کے سامنے مذاکرات کی درخواست دی ہے جس کے بعد علامہ باقر نجفی نے ایم پی اے کو وارننگ دی ہے کہ اگر ٣ دن تک ہمارے تمام مطالبات منظور نہ ہوئے تو اتوار کے دن بروز ٥ اگست کو کفن پوش ریلی نکالی جائے گی اور اس وقت تمام حالات کا ذمہ دار ایم پی اے ہوگا ۔جبکہ اس اجلاس میں ایک مطالبات کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں شبیر رادھن ،سید فدا شاہ ،سید امیر شاہ ،سید صداقت شاہ اور امداد الی گداہی کا نام شام ہے ۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top