
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلگت سے ہراموش جانے والی بس پر منوار کے مقام پر سعودی ریال پر پلنے والی کالعدم جماعت، سپاہ صحابہ کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، بس میں 20 مسافرین سوار تھے، حملے کی نتیجے میں متعدد مومنین کے زخمی ہوگئے، جبکہ شجاعت نامی مومن زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ زخمی ہونے والے مومنین کو جی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگرد دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد اپنے اباواجداد کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکستان کے شمال میں موجود گلگت بلتستان کا علاقہ آج کل اندرونی اور بیرونی کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کی آمجگاہ بنتا جارہا ہے، نااہل حکومت کی پالیسی اس حسین وادی کو سوات میں تبدیل کررہی ہیں، گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا عمل معمول بنتا جارہا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ کا سرگرم دہشتگرد قاضی نثار علاقے میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا سرپرست دکھائی دیتا ہے، تعجب کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان تمام معاملات حکومت اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی نظر آتے ہیں،

0 Comments
You can be the first one to leave a comment.