قائد ملت جعفریہ کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی میں شامل شرکاء کی بس پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - قائد ملت جعفریہ پاکستان وسینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی (مدظله العالی) نے جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پ جعفریہ پریس - قائد ملت جعفریہ پاکستان وسینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی (مدظله العالی) نے جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پ Rating:
You Are Here: Home » Uncategorized » قائد ملت جعفریہ کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی میں شامل شرکاء کی بس پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

قائد ملت جعفریہ کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر القدس ریلی میں شامل شرکاء کی بس پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

sajid naqvi23
جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان وسینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی (مدظله العالی) نے جمعة الوداع یوم القدس کے موقع پرسفاری پارک کے قریب یونیورسٹی روڈ کراچی میں القدس ریلی میں شامل
شرکاء کی بس پر خودکش حملے سے ایک کی شہادت اور دس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں پھر سے شدت درحقیقت دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس اور سنجیدہ اقدام نہ ہونے کی وجہ سے ہے جس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے چنانچہ ملک کو کوئی حصہ چاہے وہ بازار ہو یا عبادت گاہ’ حساس سرکاری ونیم سرکاری مقام ہو یا قومی شاہراہ ‘ دہشت گردوں اور خونی قاتلوں کی دسترس سے محفوظ نہیں کیونکہ گذشتہ روز کامرہ ائیر بیس پر دہشتگردوں کے حملے اور سانحہ لولوسر ٹاپ میں دہشتگردی کی وارداتوںسے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور ملک کی تقدیر کے مالک و مختار عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
افطار ڈنر پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت آیت الله سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ بارہا مرتبہ حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی مگر اس کے باوجود سنجیدگی سے غور نہیں کیا جا رہا’ عملاً ملک کو دہشتگردوں ،قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے’ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی اس طرح کی قبیح اور انسانیت سوز کارروائیوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ ان درندوں اور قاتلوں کا مذہب تو کیا انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں ہے۔
حضرت آیت اللهساجد نقوی نے کہا کہ مستونگ’ چلاس’ کوہستان اور اب ایک بار پھر ایک سازش کے تحت لوگوں کو بسوں سے اُتار کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top