گلگت ؛ تمام شیعہ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند Reviewed by Momizat on . امریکی سعودی نواز طالبان دہشت گردوں نے گلگت کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان حکومت نے گلگت کے تمام تعلیمی ادراے غیر معین امریکی سعودی نواز طالبان دہشت گردوں نے گلگت کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان حکومت نے گلگت کے تمام تعلیمی ادراے غیر معین Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » گلگت ؛ تمام شیعہ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند

گلگت ؛ تمام شیعہ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند

gilgit
امریکی سعودی نواز طالبان دہشت گردوں نے گلگت کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان حکومت نے گلگت کے تمام تعلیمی ادراے غیر معینہ مدت تک بندرکھنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کے امریکی سعودی نواز طالبان ملک خداد پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ اور قبائیلی علاقوں میں اس قسم کی کاروائی کرچکی ہے ۔جبکہ
برطانیہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق قبائلی علاقوں میں گذشتہ پانچ برسوں میں پانچ سو سکول تباہ کئے گئے ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے خود کو سب سے بڑے دیندار کہنے والوں نے یہ کام انجام دیا ہے جبکہ اسلام علم کے حصول کو ماں کی گود سے قبر تک کی تاکید کی ہے اور علم کی خاطر وطن سے دوری سہنے کو بھی عبادت شمار کیا ہے جبکہ فقہ اسلامی میں ان علوم کا جاننا شرعاواجب ہے جو کسی بھی اسلامی معاشرے کی ضرورت بن جائے
یقیناًآج تمام انسانی معاشروں کو میڈیکل ،انجینئرینگ وکالت سمیت متعدد علوم کی اشدضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کسی بھی معاشرے کی ترقی کا راز اس معاشرے پڑھے لکھے افراد ہی ہوتے ہیں
قرآن مجید نے علم کو اس قدر اہمیت دی کی پہلا لفظ ہی پڑھو سے شروع ہوتا ہے جبکہ سیرت نبوی ص میں ہمیں قول و فعل دونوں میں علم کی اہمیت اور برتری و فضلیت نظر آتی ہے
سکول دشمنی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام اور پاکستان دونوں کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام میں دلچسپی ہے بلکہ یہ تو اسلام پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں کیونکہ یہ ہمیں ترقی کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top