کراچی : کشمیر روڈ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ، علی محسن نامی مومن شہید Reviewed by Momizat on . اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر کالعدم ملک جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے علی محسن نامی شیعہ مومن کو شہید اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر کالعدم ملک جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے علی محسن نامی شیعہ مومن کو شہید Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » کراچی : کشمیر روڈ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ، علی محسن نامی مومن شہید

کراچی : کشمیر روڈ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ، علی محسن نامی مومن شہید

Assistant Sub Inspector Ali Mohsin
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر کالعدم ملک جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے علی محسن نامی شیعہ مومن کو شہید کردیا۔

مزید تفصیلات کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے 42 سالہ شیعہ مومن علی محسن ولد علی ناصر کو کراچی کے مصروف ترین علاقے کشمیر روڈ پر نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 42 سالہ شیعہ مومن علی محسن ولد علی ناصر موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے علی محسن سندھ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، شہید کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق دہشتگردوں نے شیعہ مومن علی محسن کو 3 گولیاں سر پر ماڑی ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید کے جسد خاکی جو جناح اسپتال سے رضویہ امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے۔

سعودی ایماء پر ملک پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے، کالعدم جماعت کے وحشی درندہ صفت دہشتگرد چُن چُن کر شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں، اس کے باوجود سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی نطر آتے ہیں، حالیہ واقعات میں ملت تشیعُ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اس سے قبل کہ یہ غصہ اشتعال کی صورت اختیار کرجائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top