پیغمبر اسلام کیخلاف امریکی فلم پر پاکستان کا رد عمل Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - پاکستان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی ایک متنازعہ فلم کے مناظر انٹرنیٹ پر ریلیز کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے مکروہ اور نفرت ا جعفریہ پریس - پاکستان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی ایک متنازعہ فلم کے مناظر انٹرنیٹ پر ریلیز کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے مکروہ اور نفرت ا Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » پیغمبر اسلام کیخلاف امریکی فلم پر پاکستان کا رد عمل

پیغمبر اسلام کیخلاف امریکی فلم پر پاکستان کا رد عمل

pakistan flag
جعفریہ پریس – پاکستان نے پیغمبر اسلام کے بارے میں امریکہ میں بننے والی ایک متنازعہ فلم کے مناظر انٹرنیٹ پر ریلیز کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے مکروہ اور نفرت انگیز عمل قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے
ایک بیان میں کہا ہے کہ گیارہ ستمبر 2001 کے سفاکانہ حملوں کی برسی کے موقع پر اس طرح کے مکروہ عمل سماجوں اور مختلف عقائد کے ماننے والے لوگوں کے درمیان نفرت، اختلاف اور دشمنی کو ہوا دیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اس عمل سے پاکستان کے لوگوں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بین العقائد ہم آہنگی کا زبردست حامی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کی بہرصورت مخالفت کی جانی چاہیے۔ پاکستان نے لیبیا میں اسی متنازعہ فلم کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران مشتعل ہجوم کے حملے میں امریکی سفیر سمیت چار سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی سخت مذمت کی ہے۔ دوسری طرف امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ فلم بنانے والے اسرائیلی نژاد امریکی رو پوش ہوگئے ہیں۔ اے پی کے مطابق سیم باسل کیلی فورنیا میں پراپرٹی ڈویلپر یعنی بلڈر ہیں اور خود کو اسرائیلی یہودی کے طور پر متعارف کراتے ہیں۔ انہوں نے یہ فلم خود لکھی اور خود ہی اسکی ہدایتکاری کی ہے۔ دو گھنٹے دورانئے کی اس فلم پر پچاس لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئی اور یہ پیسے باسل کے مطابق انہوں نے سو سے زیادہ یہودیوں سے جمع کیے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top