سپاہ صحابہ کا “اللہ اکبر گروپ” ایم کیو ایم حقیقی کا مذہبی ونگ ہے، نمائندے کا دعوی Reviewed by Momizat on . شیعہ کلنگ ڈاٹ کام سے تعلق رکھنے والے ایک خفیہ نمائندے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ کی طرف سے صوبائی حکومت سندھ بلخصوص کراچی انتطامیہ کو ایک خفیہ مراسلے ک شیعہ کلنگ ڈاٹ کام سے تعلق رکھنے والے ایک خفیہ نمائندے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ کی طرف سے صوبائی حکومت سندھ بلخصوص کراچی انتطامیہ کو ایک خفیہ مراسلے ک Rating:
You Are Here: Home » Uncategorized » سپاہ صحابہ کا “اللہ اکبر گروپ” ایم کیو ایم حقیقی کا مذہبی ونگ ہے، نمائندے کا دعوی

سپاہ صحابہ کا “اللہ اکبر گروپ” ایم کیو ایم حقیقی کا مذہبی ونگ ہے، نمائندے کا دعوی

banded
شیعہ کلنگ ڈاٹ کام سے تعلق رکھنے والے ایک خفیہ نمائندے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ وزارت داخلہ کی طرف سے صوبائی حکومت سندھ بلخصوص کراچی انتطامیہ کو ایک خفیہ مراسلے کے زریعے یہ کہا گیا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کالعدم شدت پسند شیعہ دشمن تنظیم سپاہ صحابہ کے “اللہ اکبر گروپ” کی سرپرستی کررہے ہیں۔

نمائندے کا مذید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ ماہ بھیجے جانے والے مراسلے میں یہ بات Bold Fonts میں لکھی گئے تھی کہ “ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں نے ان کی ہدایت پر ’ اللہ اکبر‘ نامی گروپ بحال کر دیا ہے جو کالعدم سپاہ صحابہ اور ایم کیو ایم حقیقی کا اتحاد ہے”۔

یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں ایک ایسی تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان کی سرزمین کو شیعہ مسلمانوں کے لیے تنگ کرنا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ کے کئی دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں گرفتار ہیں۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی اسلم چوہدری نے خود ایک نجی ٹیلی ٹی وی چینل میں انٹرویو دینے ہوئے اس کا بات کو تسلیم کیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کے لیے قاری نامی ایک دہشتگرد “خودکش بمبار” تیار کرتا ہے جس کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے تھا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل شیعہ کلنگ ڈاٹ کام اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کرچکی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ “علی معاویہ فورس” کے نام سے ایک مُسلح لشکر تیار کررہی ہے۔ اس مُسلح لشکر کو کالعدم سپاہ صحابہ اپنے رہنماوں کی حفاظت کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مُسلح لشکر میں کئی ہزار کلاشنکوف بردار دہشتگرد موجود ہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top