علی رضا تقوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئ Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - علی رضا تقوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے - تفصیلات کے مطابق رسول خدا حضرت محمد(ص) اور ملیکہ العرب جناب حضرت خدیجہ الکبری کی شان میں بن جعفریہ پریس - علی رضا تقوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے - تفصیلات کے مطابق رسول خدا حضرت محمد(ص) اور ملیکہ العرب جناب حضرت خدیجہ الکبری کی شان میں بن Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » علی رضا تقوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئ

علی رضا تقوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئ

Syed Raza Taqvi
جعفریہ پریس – علی رضا تقوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے – تفصیلات کے مطابق رسول خدا حضرت محمد(ص) اور ملیکہ العرب جناب حضرت خدیجہ الکبری کی شان میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف گزشتہ روز
مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ ریلی نکالی گئی تھی جس میں سینکڑوں مومنین و مومنات نے شریک ہوکر امریکی قونصل کی طرف مارچ کیا تھاجب شرکاء ریلی امریکی قونصل کے قریب پہچے تو مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور واٹرکینن کا استعمال کر کے شرکاء ریلی پر لاٹھی چارج کردیا جبکہ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو ہٹا کر امریکی قونصلیٹ کی طرف پیشقدمی کی جس کے بعد مظاہرین پر قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور پاکستانی اور امریکی گارڈز کی فائرنگ میں متعدد زخمی ہوگئے انھیں زخمیوں میں سے ایک زخمی سید رضا تقوی تهے اورایک گولی ان کے سر میں لگی تھی، علی رضا تقوی کو کراچی کے آغا خان اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور یوں آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید کے جسد خاکی کو آغا خان اسپتال سے مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی منتقل کردیا گیاہے ، جہاں غسل و کفن کے بعد شہید کی نماز جنازہ آج 4 بجے دوپہر انچولی امام بارگاه میں ہی ادا کی جائے گی۔شہید علی رضا تقوی ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کے بڑے بھائی تھے۔۔
واضع رہے کہ شہید علی رضا تقوی پاکستان میں آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف نکالی گئی ریلیوں کے پہلے شہید ہیں -

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top