امریکی سفیر کو ملک بدر اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم لاہور Reviewed by Momizat on . مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کے زیراہتمام توہین رسالت و گستاخانہ فلم کے خلاف لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی گورنر ہاؤس تا پریس کلب نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد می مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کے زیراہتمام توہین رسالت و گستاخانہ فلم کے خلاف لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی گورنر ہاؤس تا پریس کلب نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد می Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » امریکی سفیر کو ملک بدر اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم لاہور

امریکی سفیر کو ملک بدر اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم لاہور

mwm pakistan flag
مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کے زیراہتمام توہین رسالت و گستاخانہ فلم کے خلاف لبیک یارسول اللہ (ص) ریلی گورنر ہاؤس تا پریس کلب نکالی گئی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے شامل تھے۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر حضور سرور کائنات(ص) سے عشق اور محبت کے اظہار اور ناموس رسالت (ص) پر جان قربان کرنے کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی کر رہی تھیں۔
ریلی منظم انداز میں گورنر ہاؤس سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ صوبہ پنجاب کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنیزان حضرت فاطمہ الزہرا (س) کا آج سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام پر جب بھی مشکل وقت آن پہنچا تو ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں کردار زینبی (ع) ادا کرنے کے لئے سٹرکوں پر نکل آئیں۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کے فرسودہ نظام سے اظہار نفرت کرکے آج ہماری خواتین نے بتا دیا کہ ہم مغرب پرستوں کے عزائم کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ ہمارے مظاہرے ہمیشہ تشدد سے پاک اور پرامن رہے ہیں، چند مٹھی بھر دہشت گردوں نے جو خود امریکن قونصلیٹ کی طرف سے بھیجے گئے تھے، یوم عشق رسول اللہ (ص) کو متاثر کیا اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ آج انتظامیہ کے پاس ان شرپسندوں کی ویڈیوز موجود ہیں، لیکن گرفتاری سے قاصر ہیں، کیونکہ ان شرپسندوں کے سرپرست امریکن قونصلیٹ والے ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ اسلامی ممالک، او آئی سی، اقوام متحدہ کو احترام بین المذاہب قوانین بنانے پر مجبور کریں اور گستاخوں کو سز ا دلوانے تک مغرب کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر اس قوم کی بہنیں اور بیٹیاں اسلام پر جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔
ریلی سے خانم لبنٰی زیدی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے یوم عشق رسول اللہ (ص) پر شرپسندوں کی کارروائیوں کی مذمت کی اور شہید ناموس رسالت علی رضا تقوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ محمد عربی (ص) کے غلاموں کی سرزمین پر انہی کو حکمرانی کا حق ہے، اگر انصاف نہ ملا تو وزیراعلٰی سندھ کے دفاتر کے گھیراؤ سمیت ملک گیر احتجاجی سلسلے دوبارہ شروع ہونگے۔
ریلی سے خانم ہما تقوی، خانم عصمت نقوی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ شان رسالت (ص) میں گستاخی کرنے والوں کو جس طرح امریکا والے یہاں سے اپنے مجرموں کو لے جاتے ہیں، اسی طرح ان ملعونوں کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے، امریکی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے اور امریکن اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، یوم عشق رسول اللہ (ص) پر شرپسندوں کی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے احتجاجی جلسے جلوس کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top