کراچی : شرپسند دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک مومن شهید جبکه 4 مومنین زخمی Reviewed by Momizat on . اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار میں شرپسند دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ایک مومن کو شہید جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق شرپسند دہشتگردوں اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار میں شرپسند دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ایک مومن کو شہید جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق شرپسند دہشتگردوں Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » کراچی : شرپسند دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک مومن شهید جبکه 4 مومنین زخمی

کراچی : شرپسند دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک مومن شهید جبکه 4 مومنین زخمی

ambulance
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے جعفر طیار میں شرپسند دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے ایک مومن کو شہید جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق شرپسند دہشتگردوں نے کراچی کی معروف ترین شیعہ آبادی جعفر طیار سوسائٹی گدر ہوٹل کے پاس ایک گھر میں گُھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 بھائیوں شعیب رضا ، محسن رضا اور حسن رضا شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سید شعیب رضا زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ جبکہ محسن اور حسن کا علاج جاری ہے۔
شرپسند دہشتگردوں کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پورے شہر میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی۔
جبکه دوسرے واقعے میں اطلاعات کے مطابق شرپسند دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے گارڈن میں شیعہ وکیل سید فرحت نقوی کی گاڑی میں فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں سید فرحت نقوی کے بہنوئی زخمی ہوگئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق شرپسند دہشتگردوں نے 3 گھنٹے میں دوسری کاروائی کے نتیجے میں ایک شیعہ وکیل کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی وہ گاڑی شیعہ ایڈوکیٹ کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری سید فرحت نقوی کی بتائی جارہی ہے۔ حملے کے نتیجے میں شیعہ ایڈوکیٹ فرحت نقوی تو محفوظ رہے البتہ ناصرنقوی نامی مومن جو فرحت نقوی کے بہنوئی تھے زخمی ہوگئے۔ ناصر نقوی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top