کراچی :اورنگی ٹاؤن میں اما م بارگاہ کے نذدیک یکے بعد دیگرے 2زور دار بم دھماکے 4افراد شہید Reviewed by Momizat on . شیعیت نیوز کے نمائندے کہ مطابق اب سے کچھ دیر قبل کراچی ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5میں اما م بارگاہ کے نذدیک یکے بعد دیگرے 2زور دار بم دھماکے ہوئے ہیں شیعیت نیوز کے نمائندے کہ مطابق اب سے کچھ دیر قبل کراچی ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5میں اما م بارگاہ کے نذدیک یکے بعد دیگرے 2زور دار بم دھماکے ہوئے ہیں Rating:
You Are Here: Home » Pakistan News » کراچی :اورنگی ٹاؤن میں اما م بارگاہ کے نذدیک یکے بعد دیگرے 2زور دار بم دھماکے 4افراد شہید

کراچی :اورنگی ٹاؤن میں اما م بارگاہ کے نذدیک یکے بعد دیگرے 2زور دار بم دھماکے 4افراد شہید

شیعیت نیوز کے نمائندے کہ مطابق اب سے کچھ دیر قبل کراچی ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5میں اما م بارگاہ کے نذدیک یکے بعد دیگرے 2زور دار بم دھماکے ہوئے ہیں اب تک 4لوگوں کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ جب کہ کچھ نجی ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ یہ بم دھماکے امام بارگاہ حیدر کرار (ع)سے چند قدم کے فاصلے پر ہوئے ہیں ۔پہلے دھماکے کے بعدجب لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہوئے تو 50منٹ بعد اچانک اسی مقام پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں دھماکے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے کئے گئے ہیں تاہم خودکش حملے کے آپشن کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ امام بارگا ہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے عملے نے امام بارگاہ اور اس کے اطراف کے علاقے کو کلیئر قرار دیا تھا اور اس کہ باجود 2بم دھماکے ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔

About The Author

Number of Entries : 68

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top