پاکستان میں زائرین امام رضا (ع) کی شہادت پر وزیرخارجہ صالحی کا تعزیتی پیغام Reviewed by Momizat on . اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے پاکستانی زائرین کی شہادت پر ایک تعزيتی پیغام جاری کیا ہے اور ا اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے پاکستانی زائرین کی شہادت پر ایک تعزيتی پیغام جاری کیا ہے اور ا Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » پاکستان میں زائرین امام رضا (ع) کی شہادت پر وزیرخارجہ صالحی کا تعزیتی پیغام

پاکستان میں زائرین امام رضا (ع) کی شہادت پر وزیرخارجہ صالحی کا تعزیتی پیغام

Ali Akbar Saleh
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے پاکستانی زائرین کی شہادت پر ایک تعزيتی پیغام جاری کیا ہے اور اس دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اپنے پیغام میں پاکستانی شہر کوئٹہ کے نزدیک ثامن الحجج علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے زائرین کی بسوں پر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے پسماندگان سے تعزيت کی اور زخمیوں کے لئے خداوند متعال سے صحت و عافیت کی دعا کی ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے: میں پاکستان کی قوم اور حکومت بالخصوص نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل اور صحت کاملہ کی دعا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کل کوئٹہ سے تفتان جانے والی بسوں سے کے قریب دہشت گردوں نے ایک ریموٹ کنٹرول کام بم دھماکہ کرکے3 بسوں کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 زائرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں کوئٹہ کے سول اور سی ایم ایچ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top