اگر کوئٹہ کے دھرنے کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو مارچ کا اعلان کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کو بلاک کر دیں گے Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئٹہ میں جاری د جعفریہ پریس - شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئٹہ میں جاری د Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » اگر کوئٹہ کے دھرنے کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو مارچ کا اعلان کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کو بلاک کر دیں گے

اگر کوئٹہ کے دھرنے کے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو مارچ کا اعلان کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کو بلاک کر دیں گے

alama syed nazir abbas zaidi
جعفریہ پریس – شیعہ علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئٹہ میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کراچی میں جاری دھرنا کوئٹہ دھرنا کے تمام مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا بصورت دیگر ہم کراچی ائر پورٹ کی طرف مارچ کریں گے اور جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کو بلاک کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مختلف علمائ، انجمنوں اور تنظیموں سے رابطہ اور میٹنگز جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ کراچی ملیر میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام نیشنل ہائے پر ١٢ گھنٹے سے زائد دھرنا جاری ہے جس میں ہزاروں مومنین شامل ہیں ۔ اور اس وقت نیشنل ہائے وے لبیک یا حسین (علیہ السلام) کی فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ہے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top