جب تک کوئٹہ دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ملک بهر میں احتجاج جاری رہے گا ; علامہ محمد رمضان توقیر Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر کوئٹہ کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلس جعفریہ پریس - قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر کوئٹہ کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلس Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » جب تک کوئٹہ دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ملک بهر میں احتجاج جاری رہے گا ; علامہ محمد رمضان توقیر

جب تک کوئٹہ دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ملک بهر میں احتجاج جاری رہے گا ; علامہ محمد رمضان توقیر

alama mohammad ramazan taiqeer
جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر کوئٹہ کے مومنین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ، جب تک کوئٹہ دھرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رہے
گا، ان خیالات اظہار شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – انہوں نے مزید کہا کہ حکومت واضح طور پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، بلوچستان کے نااہل وزیراعلٰی اسلم رئیسانی کو برطرف کرکے فوری طور پر فوج کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے شدید ترین سردی کے موسم میں چھیاسی نعشوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر احتجاج کرنے والے کوئٹہ کے غیور مومنین کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجهیں ، اس وقت پورا پاکستان قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر سرا پا احتجاج ہے ۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پشاور، کوہاٹ ، پارا چنار ، ہنگو سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے کوئٹہ کے مظلوم شیعوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم شاهراہوں کو بلاک کر رکها ہے ۔
شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا کے صدر نے کوئٹہ دہرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت دہرنے میں موجود ہوں ،صورتحال یہ ہے کہ یخ بستہ ہواوں اور سرد موسم کے باوجود مظلوموں کی مقاومت جاری ہے جس میں معصوم بچے ،نوجوان ، سن رسیدہ افراد سمیت خواتین بھی موجود ہیں جو اپنے پورے جوش جذبے کے ساتھ شہداء کے جنازوں کو لئے اپنے جائز اور آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں-حکمران

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top