حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم (ص) اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت جعفریہ پریس - حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم (ص) اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے، قائد ملت جعفریہ

sajid naqvi speach
جعفریہ پریس – حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے قرآن کریم کے ساتھ ساتھ سنت و سیرت رسول اکرم (ص) اور امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سمیت اپنے اجداد سے ودیعت ہونے والے علم، مرتبے، منزلت، روحانیت اور عمل کے ذریعے اپنے وقت کے عام انسان، عام مسلمان اور حکمران کو رشد و ہدایت فراہم کی، جس کے اثرات ان کے دور میں ان کے معاشرے اور ماحول میں واضح انداز میں مرتب ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد راہ حق اور سچائی کی طرف متوجہ ہوئی۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر حضرت آیت الله علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام حسن عسکری (ع) نے جہاں اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعے انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی، وہاں اجتماعی طرز زندگی اور حکمرانی جیسے معاملات میں بھی لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا، اسی لئے آپ کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے اور نمونہ عمل ہے۔
حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ دور حاضر میں دنیائے انسانیت کو باالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص جن بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے اور انسانی معاشرے جس گراوٹ کا شکار ہو چکے ہیں اس میں انسانوں کو ہدایت اور روحانیت کی ضرورت ہے جو انہیں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت کا مطالعہ کرکے اور اس پر عمل کرکے حاصل ہو سکتی ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم انکی سیرت اقدس پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور حقیقی اسلامی و جمہوری سسٹم رائج کرکے عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں اور اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top