جے ایس او کے نوجوان سنی طلبہ تنظیموں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کریں اور ان کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں،ساجد علی ثمر Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر ساجد علی ثمر نے کہا ہے کہ جے ایس اور نمائنده ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید جعفریہ پریس - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر ساجد علی ثمر نے کہا ہے کہ جے ایس اور نمائنده ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » جے ایس او کے نوجوان سنی طلبہ تنظیموں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کریں اور ان کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں،ساجد علی ثمر

جے ایس او کے نوجوان سنی طلبہ تنظیموں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کریں اور ان کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں،ساجد علی ثمر

جے ایس او کے نوجوان سنی طلبہ تنظیموں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کریں اور ان کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں،ساجد علی ثمر
جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر ساجد علی ثمر نے کہا ہے کہ جے ایس اور نمائنده ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر 12 تا 17 ربیع الاول کو

ہفتہ وحدت کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار دو عالم کا یوم ولادت اہل سنت برادران 12 ربیع الاول کو مناتے ہیں جبکہ مکتب اہل بیت (ع) کے مطابق 17 ربیع الاول حضور پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کا یوم ولادت ہے۔ اس لئے بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق اس اختلاف کو وحدت میں تبدیل کرکے پورا ہفتہ دونوں معصومین کے ایام ہائے ولادت کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ جو اس سال بھی ہوں گی۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے دوران جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں محافلِ میلاد منعقد کی جائیں گی۔ جن میں اہل تشیع اور اہل سنت علماء کرام معصومین (ع) کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔ برادر ساجد علی ثمر نے کہا ہے کہ سنی شیعہ میں اختلاف ڈالنے والے اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول ہمیں اتحاد و وحدت کا درس دیتا ہے۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر نے جے ایس او کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سنی طلبہ تنظیموں کو اپنے پروگراموں میں مدعو کریں اور ان کے پروگراموں میں بھی شرکت کریں ۔ اس سے اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم کرنے کا عملی طور پر موقع ملے گا۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر ساجد علی ثمر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہفتہ وحدت کے دوران تمام محافل، جلوسوں اور ریلیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے، تاکہ ملک میں امن کی فضا کو قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ہفتہ کو حقیقی معنوں میں وحدت سے سرشار کریں اور وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کو پیغام دیں کہ تمام مسلمان یکجا اور متحد ہیں۔ اس سے دشمن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔ برادر ساجد علی ثمر نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تمام ممبران اور عہدیداروں سے اپنے پیغام میں دشمن سے ہوشیار رہنے اور ہفتہ وحدت کی روح کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے خدا سے دعا کی کہ اس مقدس مہینے میں اللہ تعالی ملکِ پاکستان کو اپنی رحمت سے سرشار فرمائے اور سیرتِ محمد و آلِ محمد (ع) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top