سعادت مندانہ زندگی اتحاد کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، احمدی نژاد Reviewed by Momizat on . تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انسان کی تخلیق اس لئے ہوئی ہے کہ وہ باہمی تعاون، اتحاد اور محبت کے ساتھ ایسا ماحول بنائے کہ تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انسان کی تخلیق اس لئے ہوئی ہے کہ وہ باہمی تعاون، اتحاد اور محبت کے ساتھ ایسا ماحول بنائے کہ Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » سعادت مندانہ زندگی اتحاد کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، احمدی نژاد

سعادت مندانہ زندگی اتحاد کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، احمدی نژاد

سعادت مندانہ زندگی اتحاد کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی، احمدی نژاد
تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انسان کی تخلیق اس لئے ہوئی ہے کہ وہ باہمی تعاون، اتحاد اور محبت کے ساتھ ایسا ماحول بنائے کہ پوری انسانیت سعادت مندانہ زندگی سے ہمکنار ہوسکے۔
اسلام ٹائمز۔ 26ویں وحدت اسلامی کانفرنس اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سے شروع ہوگئی ہے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے 102 مسلم اور غیر مسلم ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ شیعہ اور سنی دانشور اور دیگر اہم شخصیات شرکت کر ر ہی ہیں۔ پوری دنیا خاص طور پر عالم اسلام کے موجودہ حالات کے تناظر میں یہ کانفرنس بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ پہلی وحدت اسلامی کانفرنس 1986ء میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی جانب سے 12 سے 17 ربیع الاول تک کے ایام کو ہفتۂ وحدت قرار دینے کے بعد منعقد ہوئی تھی۔ اس وقت سے لے کر اب تک یہ کانفرنس ہر سال تہران میں منعقد ہوتی ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے علمائے کرام، دانشور حضرات اور ممتاز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے چھبیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعادت مندانہ زندگی اتحاد کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خداوند متعال نے انسان کو مقابلے اور دشمنی کے لئے پیدا نہیں کیا ہے، بلکہ انسان کی تخلیق اس لئے ہوئی ہے کہ وہ باہمی تعاون، اتحاد اور محبت کے ساتھ ایسا ماحول بنائے کہ پوری انسانیت سعادت مندانہ زندگی سے ہمکنار ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنا اخلاص زیادہ ہوگا اتحاد و یکجہتی بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ دنیا اور علاقے کو درپیش مشکلات اور خطرات اختلافات سے پرہیز اور اتحاد کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ تسلط پسند اور اقتدار کے بھوکے ہیں، وہ خدا اور حاکمیت خدا کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ ہرگز نہیں ہوسکتے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایران میں 26 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس شروع ہوگئی۔ اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران میں 26ویں دو روزہ بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس شروع ہوگئی ہے، جس کا افتتاح ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کیا ہے۔ کانفرنس میں 102 ممالک سے تعلق رکھنے والے شیعہ اور سنی دانشور، علماء اور اسکالرز شرکت کر رہے ہیں، جو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بحث و مباحثہ میں حصہ لیں گے۔ تقریب مذاہب فورم کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں عالم اسلام سے ایک ہزار سے زائد دانشور، سائنسدان، سیاسی اور مذہبی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ الازہر یونیورسٹی، پاکستان، سوڈان، تیونس، خلیجی ممالک اور دیگر علاقوں سے اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں عالم اسلام کو درپیش پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے تجاویز اور سفارشات تیار کی جائیں گی۔ یہ کانفرنس اسلامی ممالک کے دانشوروں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top