کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ,جیش محمداور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک Reviewed by Momizat on . وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔ سینیٹ میں ارکان وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔ سینیٹ میں ارکان Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ,جیش محمداور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک

کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ,جیش محمداور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک

کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ,جیش محمداور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔
سینیٹ میں ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کا آلہ کار ہیں،کراچی کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے تاہم کسی کے خلاف بڑی کارروائی نہیں کی جارہی۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کی وہی بات کہی جس کی مصدقہ رپورٹ انہیں انٹیلی جنس اداروں سے ملیں کیونکہ عوام تک صحیح بات پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔
سینیٹ کو بریفنگ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، موت کی وجہ جاننے کے لئے کامران فیصل کی قبر کشائی کرکے ان کی باقیات کے نمونے لئے جائیں گے جو پاکستان اور بیرون ملک کی لیباریٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top