دشمنان اسلام کا مقابلہ صرف آپسی اتحاد سے ممکن Reviewed by Momizat on . خطیب جمعہ تہران نے آج لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں سامراج اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابل عالم اسلام کے اتحاد پر تاکید کی اور کہا دشمنان اسلام اور سامراج کا مقابلہ خطیب جمعہ تہران نے آج لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں سامراج اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابل عالم اسلام کے اتحاد پر تاکید کی اور کہا دشمنان اسلام اور سامراج کا مقابلہ Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » دشمنان اسلام کا مقابلہ صرف آپسی اتحاد سے ممکن

دشمنان اسلام کا مقابلہ صرف آپسی اتحاد سے ممکن

دشمنان اسلام کا مقابلہ صرف آپسی اتحاد سے ممکن
خطیب جمعہ تہران نے آج لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں سامراج اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابل عالم اسلام کے اتحاد پر تاکید کی اور کہا دشمنان اسلام اور سامراج کا مقابلہ صرف آپسی اتحاد اور یکجہتی سے ممکن ہے۔

ابنا:ایران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں سامراج اور دشمنوں کی سازشوں کے مقابل عالم اسلام کے اتحاد پر تاکید کی۔
آیت اللہ کاظم صدیقی نے ہفتہ وحدت کو عالم اسلام کے لئے امام خمینی قدس سرہ کی یاد گار قراردیا اور کہا کہ امت اسلام متحد ہوکر دشمنان اسلام کی ساری سازشیں ناکام بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اور سامراجی ممالک اپنے اھداف کے لئے مسلمانوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کو اختلافات سے پرہیز کرتے ہوئے ہوشیاری کا ثبوت دینا ہوگا۔ خطیب جمعہ تہران نے علاقے اور عالمی سطح پر اسلامی انقلاب کے اثرات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے علاقے میں طاقت کا توازن بدل ڈالا اور انتظام عالم کے لئے نئے اصول پیش کئے۔
آیت اللہ کاظم صدیقی نے اسلامی انقلاب کے ہاتھوں مغرب اور سامراجی ملکوں کی پے درپے شکست کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دشمن آئے دن اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئي نئي سازشیں بناتے رہتے ہیں لیکن یہ سازشیں ملت ایران اور حکام کی ہوشیاری سے ناکام ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قراردیا اور کہا کہ علاقے کے بعض حکام صیہونی حکومت کے مقابل ملت فلسطین کی مدد کرنے کےبجائے صیہونی حکومت سے تعاون کررہے ہیں اور صیہونی حکومت کے مفاد کے لئے کام کررہے ہیں۔
آیت اللہ کاظم صدیقی نے اسلامی بیداری کو بھی اسلامی انقلاب کا نتیجہ قراردیا اور کہا کہ یہ اسلامی بیداری میں کافی وسعت آرہی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top