امت مسلمہ اپنے درمیان وحدت قائم کرے،اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے Reviewed by Momizat on . عراق کے مجاہد عالم دین سید مقتدیٰ الصدر نے شام پر حالیہ جارحیت کے خلاف اپنے ایک پیغام میں امت مسلمہ سے وحدت اور اتحاد کی اپیل کی ہے۔ ابنا: مانیٹرنگ ڈیسک کی رپور عراق کے مجاہد عالم دین سید مقتدیٰ الصدر نے شام پر حالیہ جارحیت کے خلاف اپنے ایک پیغام میں امت مسلمہ سے وحدت اور اتحاد کی اپیل کی ہے۔ ابنا: مانیٹرنگ ڈیسک کی رپور Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » امت مسلمہ اپنے درمیان وحدت قائم کرے،اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے

امت مسلمہ اپنے درمیان وحدت قائم کرے،اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے

 امت مسلمہ اپنے درمیان وحدت قائم کرے،اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے
عراق کے مجاہد عالم دین سید مقتدیٰ الصدر نے شام پر حالیہ جارحیت کے خلاف اپنے ایک پیغام میں امت مسلمہ سے وحدت اور اتحاد کی اپیل کی ہے۔

ابنا: مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق شام پر حالیہا سرائیلی جارحیت کے خلاف عراق کے معروف عالم دین اور امریکہ مخالف مجاہد رہنما سید مقتدیٰ صدر نے امت مسلمہ کے نام جاری ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ امت مسلمہ ایک نازک اور حساس دور سے گزر رہی ہے اور امت مسلمہ سے میرا یہ تقاضہ ہے کہ امت اپنی صفوں میں اختلافات کو ختم کرے اور اتحاد ووحدت کی فضاء کو فروغ دے۔
امریکہ مخالف بہادر مجاہد سید مقتدیٰ صدر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ غاصب صہیونی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ،انہوں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت کرنے اور جہاد و مقاومت کی حمایت کے جرم میں برادر ملک شام پر صہیونی سازشیں حملہ آور ہیں اور دنیا فقط تماشا دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر صہیونیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائے اور صہیونیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام مسلمانوں،عربوں،اقوام متحدہ اور اسلامی حکومتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بیرونی مداخلتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ ظالموں کا احتساب کیا جائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top