انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایرانی صدر کا پہلا دورہ مصر، احمدی نژاد قاہرہ پہنچ گئے Reviewed by Momizat on . اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد، او آئی سی یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ پہنچ گئے۔ قاہرہ پہنچنے پر مص اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد، او آئی سی یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ پہنچ گئے۔ قاہرہ پہنچنے پر مص Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایرانی صدر کا پہلا دورہ مصر، احمدی نژاد قاہرہ پہنچ گئے

انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایرانی صدر کا پہلا دورہ مصر، احمدی نژاد قاہرہ پہنچ گئے

انقلاب اسلامی ایران کے بعد ایرانی صدر کا پہلا دورہ مصر، احمدی نژاد قاہرہ پہنچ گئے
اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد، او آئی سی یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ پہنچ گئے۔ قاہرہ پہنچنے پر مصر کے صدر محمد مرسی نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے قاہرہ روانگی سے قبل تہران میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ مصر کے صدر محمد مرسی کی دعوت پر انجام پا رہا ہے اور اس دورے کا اصل مقصد او آئی سی یعنی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کسی صدر کا پہلا دورہ قاہرہ ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بنیادی تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے۔ صدر مملکت محمود احمدی نژاد اپنے دورہ مصر کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 57 اسلامی ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا بارہواں سربراہی اجلاس قاہرہ میں کل سے شروع ہوگا، جو 7 فروری تک جاری رہے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ گذشتہ چونتیس سالوں میں کسی بھی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورہ مصر ہے۔ ایرانی صدر احمدی نژاد کے قاہرہ پہنچنے پر مصری صدر محمد مُرسی نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے 20 منٹ تک ون آن ون ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت خاص طور پر شام کی صورت حال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ احمدی نژاد اپنے تین روزہ دورے کے دوران اسلامک تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ مصری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top