رہبرمعظم کی مخالفت روشن ماضی کو تاریکی میں بدل سکتی ہے/ عشرہ فجر ایام العبرہ ہیں Reviewed by Momizat on . ایران کے ایک مرجع تقلید نے کہا: رہبر معظم انقلاب کے حکم کی مخالفت ماضی کے اچھے کارناموں کو تباہ کر سکتی ہے، رہبر جب حکم دیں تو تمام لوگوں مخصوصا حکومتی عہدہ دار ایران کے ایک مرجع تقلید نے کہا: رہبر معظم انقلاب کے حکم کی مخالفت ماضی کے اچھے کارناموں کو تباہ کر سکتی ہے، رہبر جب حکم دیں تو تمام لوگوں مخصوصا حکومتی عہدہ دار Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » رہبرمعظم کی مخالفت روشن ماضی کو تاریکی میں بدل سکتی ہے/ عشرہ فجر ایام العبرہ ہیں

رہبرمعظم کی مخالفت روشن ماضی کو تاریکی میں بدل سکتی ہے/ عشرہ فجر ایام العبرہ ہیں

 رہبرمعظم کی مخالفت روشن ماضی کو تاریکی میں بدل سکتی ہے/ عشرہ فجر ایام العبرہ ہیں
ایران کے ایک مرجع تقلید نے کہا: رہبر معظم انقلاب کے حکم کی مخالفت ماضی کے اچھے کارناموں کو تباہ کر سکتی ہے، رہبر جب حکم دیں تو تمام لوگوں مخصوصا حکومتی عہدہ داروں کو ان کی طاعت کرنا چاہیے ورنہ ان کی گزشتہ خدمات اور زحمات رایگان ہو سکتی ہیں۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ آیت اللہ العظمی سید علوی گرگانی نے آج ظہر سے پہلے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے بعض عہدہ داروں سے ملاقات کے دوران عشرہ فجر کو ایام العبرہ( عبرت کے ایام) قرار دیتے ہوئے کہا: عشرہ فجر ان ایام میں سےہیں جن میں انسان کو غور و فکر کرنے سے بہت ساری عبرتیں حاصل ہوتی ہیں۔
انہوں نے عشرہ فجر کی تعظیم اور ۲۲ بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے روز ریلیوں میں شرکت کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: شہداء نے انقلاب کی کامیابی اور اسے باقی رکھنے کی راہ میں اپنا خود دیا ہے لہذا لوگوں کا سڑکوں پر نکلنا ان کے خون کا پاس و لحاظ رکھنے کے برابر ہے۔
آیت اللہ گرگانی نے کہا: دشمن کی ہمیشہ یہ کوشش ہے کہ ملک میں اختلاف پیدا کر کے انقلاب کی پیشرفت کو روکے اور اس کے مقابلہ کا واحد راستہ یہ ہے کہ رہبر معظم کی اطاعت کی جائے اور آپسی اتحاد کو باقی رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا: رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کی مخالفت انسان کے ماضی کے کارناموں کو برباد کر سکتی ہے، پچھلے اچھے کاموں کو ضائع کر سکتی ہے اور روشن ماضی کو تاریکی میں بدل سکتی ہے۔ رہبر انقلاب جب کوئی حکم دیں تو تمام لوگوں مخصوصا مسئولین اور حکومتی عہدہ داروں کو ان کی اطاعت کرنا چاہیے ورنہ ان کے ماضی کی تمام زحمتیں اور خدمتیں رایگاں ہو جائیں گی۔
آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا: قرآن کریم میں جو خداوند عالم نے پیغمبر(ص)، ان کے اہلبیت (ع) اور اولی الامر کی اطاعت کا دستور دیا ہے یہ دستور رہبر معظم اور مراجع کرام کے سلسلے میں بھی قابل صدق ہے۔ لوگوں پر واجب ہے کہ اِن کی بھی بات سنیں اور اس پر عمل پیرا ہوں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top