عراق میں قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے آیت اللہ سیستانی کی اپیل Reviewed by Momizat on . عالم تشیع کے مرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے تمام سیاسی گروہوں سے قومی اتحاد کے قیام کو عمل میں لانے اور اختلافات دور کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کے عالم تشیع کے مرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے تمام سیاسی گروہوں سے قومی اتحاد کے قیام کو عمل میں لانے اور اختلافات دور کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کے Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » عراق میں قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے آیت اللہ سیستانی کی اپیل

عراق میں قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے آیت اللہ سیستانی کی اپیل

عراق میں قومی یکجہتی قائم کرنے کے لیے آیت اللہ سیستانی کی اپیل
عالم تشیع کے مرجع تقلید آیۃاللہ سیستانی نے تمام سیاسی گروہوں سے قومی اتحاد کے قیام کو عمل میں لانے اور اختلافات دور کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن آلا طالبانی نے کہا ہے کہ آیۃاللہ سیستانی نے عراق کے تمام سیاسی گروہوں کے نام اپنے ایک پیغام میں تمام حکومتی عہدیداروں اور سیاستدانوں سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور گروپ بندی سے پرہیز کریں –اس درمیان عراقی پارلمنٹ کے ایک کرد نمائندے نے کہا ہے کہ آیۃاللہ سیستانی کی یہ فرمائش ، اختلافات کے حل میں نمایاں طور پر اثر انداز ہوگی ۔ ھوال کویستانی نے کہا کہ کرد عوام آیۃاللہ سیستانی کے موقف کا احترام کرتے ہیں –قابل ذکر ہے کہ ایک طرف عراق کی مرکزی حکومت اوراس ملک کے علاقے کردستان کے درمیان ، متنازعہ علاقوں اور اسی طرح تیل و گیس کے مسئلے پر اختلافات ،اور دوسری جانب عراق کے بعض سنی آبادی والے علاقوں میں جاری احتجاجات نے اس ملک کی سیاسی صورتحال کشیدہ بنادی ہے ۔ بعض سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ عراق کے سنی آبادی والے صوبوں میں بیرونی ممالک ان احتجاجات کی حمایت کر رہے ہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top