قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عام انتخابات یں بھرپور حصہ لیںگے ; اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیدار Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کا خیر مقدم، عام انتخاب جعفریہ پریس - اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کا خیر مقدم، عام انتخاب Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عام انتخابات یں بھرپور حصہ لیںگے ; اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیدار

قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عام انتخابات یں بھرپور حصہ لیںگے ; اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیدار

قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عام انتخابات یں بھرپور حصہ لیںگے ; اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیدار
جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کا خیر مقدم، عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے،ایماندار و دیانتدار نمائندوں کا انتخاب کرکے ہی ملک میں تبدیلی ممکن ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی و مرکزی عہدیداروں سربراہ اسلامی تحریک و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیںگے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں سیاسی و جمہوری استحکام کے باعث ہی معاشی استحکام ممکن ہے اور عام انتخابات وقت کی ضرورت ہے اور جمہوری تسلسل کیلئے ضروری ہے کہ عام انتخابات کا وقت پر انعقاد پر کیا جائے۔
رہنمائوں نے کہاکہ قیادت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عام انتخابات یں بھرپور حصہ لیںگے اور اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے۔ رہنمائوں نے مزید کہاکہ مثبت تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ شہری اپنے ووٹ کا صحیح طریقے سے استعمال کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعے ایماندار و دیانتد ار نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ ملک صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھر سکے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top