کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی Reviewed by Momizat on . سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد جیل نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد جیل نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی

کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی

کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی
سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد جیل نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے دس بڑے دہشت گردوں سمیت متعدد دہشت گرد قید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ سینٹرل جیل پر بارود سے بھرا ٹرک ٹکرایا جائے گا اور بنوں جیل طرز کا حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں سینٹرل جیل کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سیکورٹی میں ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top