شیعہ علماء کونسل کے تحت کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد 9 فروری 2013ء کو ہوگا Reviewed by Momizat on . ایک روزہ سیمینار سے مناظر اسلام علامہ آفتاب حسین جوادی، علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بزم کریمہ اہل بیت (ع) ایک روزہ سیمینار سے مناظر اسلام علامہ آفتاب حسین جوادی، علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بزم کریمہ اہل بیت (ع) Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » شیعہ علماء کونسل کے تحت کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد 9 فروری 2013ء کو ہوگا

شیعہ علماء کونسل کے تحت کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد 9 فروری 2013ء کو ہوگا

شیعہ علماء کونسل کے تحت کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد 9 فروری 2013ء کو ہوگا
ایک روزہ سیمینار سے مناظر اسلام علامہ آفتاب حسین جوادی، علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔
اسلام ٹائمز۔ بزم کریمہ اہل بیت (ع) جامعہ معصومہ (ع) تحصیل ٹیکسلا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ٹیکسلا کے اشتراک سے کریمہ اہل بیت (س) سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سیمینار 9 فروری 2013ء بروز ہفتہ امام بارگاہ کربلا پیر سید فتح حیدر صفدر، موہڑہ شاہ ولی شاہ، تحصیل ٹیکسلا میں منعقد کیا جائے گا۔ ایک روزہ سیمینار سے علامہ امیر حسین جعفری، علامہ غلام قاسم جعفری، علامہ سید نذر حسین شیرازی، مناظر اسلام علامہ آفتاب حسین جوادی، علامہ آغا محمد شفاء نجفی، علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے تمام انتظامات جعفریہ یوتھ ٹیکسلا کے سپرد کئے گئے ہیں۔ سیمینار کے موقع پر مجلس عزاء اور پرچم کشائی علم غازی عباس علمدار(ع) برمکان سید ناصر عباس انقلابی بدست علامہ سید ساجد علی نقوی کے علاوہ تربیت زائرین اور معاشرہ سازی میں مدارس کا کردار پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ سیمینار کے اختتام پر ٹیکسلا کی تمام ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی و ماتمداری کریں گی۔ مذکورہ سیمینار سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top