ڈیرہ اسماعیل خان : خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید Reviewed by Momizat on . ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش برآمدہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہید یونس کاظم ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش برآمدہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہید یونس کاظم Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ڈیرہ اسماعیل خان : خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید

ڈیرہ اسماعیل خان : خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید

ڈیرہ اسماعیل خان : خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغواہونے والے سابق یونین ناظم یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش برآمدہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہید یونس کاظمی کی تشدد زدہ لاش کوٹلہ سیداں میں جھان بھان والی جھوک سے ملی ہے ۔ یونس کاظمی شہید کی میّت مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ اہل علاقہ اور مومنین کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق یونین ناظم یونس کاظمی شہید کو دو برس قبل خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اغوا کیا تھا اورنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا آج انکی شدید تشدد زدہ لاش برآمد ہو ئی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواکے بعدمومنین کے قتل کیئے جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا کیئے گئے ۳ مومنین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہو چکی ہیں ۔ جنہیں بے دردی سے شدید تشدد کر کے شہید کیا گیا اور پھر ان کی لاشیں رات کے اندھیرے میں ویرانوں پھینک دی گئیں ۔
افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ایک طرف تو ایک تکفیری گروہ شیعہ مکتب کی نسل کشی میں مصروف ہے تو دوسری طرف پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں بھی بے گناہ شیعہ جوانوں کو بے دردی سے تہہ تیغ کر نے میں کو ئی کسر نہیں اٹھا رہیں یہ جانتے ہوئے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ کسی پاکستان دشمن ریاست یا ایجنسی کے کبھی آلۂ کار نہیں بنے ۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top