کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کریں گے، علامہ جعفر سبحانی Reviewed by Momizat on . ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔ اسلام ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔ اسلام Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کریں گے، علامہ جعفر سبحانی

کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کریں گے، علامہ جعفر سبحانی

کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کریں گے، علامہ جعفر سبحانی
ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو محب وطن ہوں، عام شہری اور امت مسلمہ کے حقوق کی پاسداری کرنے والے ہوں اور ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم علامہ ساجد نقوی کی پالیسی کے تحت اسلامی تحریک کے پلیٹ فارم سے ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الحاق کا راستہ اپناتے ہوئے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، اس حوالے سے سیاسی رابطے ہورہے ہیں اور متعدد میٹنگز کی جارہی ہیں۔

علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ اس سلسلے میں جعفریہ کونسل سندھ کا صوبائی اجلاس 23 تاریخ کو نوابشاہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت کے مطابق سیاسی لوگوں سے رابطے ہورہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کراچی کے ڈویژنل صدر نے مزید کہا کہ کراچی کے چند حلقوں میں اسلامی تحریک کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، الیکشن میں ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا جو محب وطن ہوں، عام شہری اور امت مسلمہ کے حقوق کی پاسداری کرنے والے ہوں اور ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع کرنے والے ہوں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top