رحیم یار خان: شہاز شریف پنجاب حکومت کی ایماء پر دہشتگردوں کی ہاتھوں 6 مومنین زخمی Reviewed by Momizat on . اطلاعات کے مطابق پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ آج صبح سے کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگرد خود کار ہتھیاروں کے ہمراہ اطلاعات کے مطابق پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ آج صبح سے کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگرد خود کار ہتھیاروں کے ہمراہ Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » رحیم یار خان: شہاز شریف پنجاب حکومت کی ایماء پر دہشتگردوں کی ہاتھوں 6 مومنین زخمی

رحیم یار خان: شہاز شریف پنجاب حکومت کی ایماء پر دہشتگردوں کی ہاتھوں 6 مومنین زخمی

رحیم یار خان: شہاز شریف پنجاب حکومت کی ایماء پر دہشتگردوں کی ہاتھوں 6 مومنین زخمی
اطلاعات کے مطابق پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ آج صبح سے کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگرد خود کار ہتھیاروں کے ہمراہ پورے شہر میں گشت کررہے ہیں۔ دہشتگردوں کے مختلف حملوں کے نتیجے میں 6 شیعہ مومنین بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

دہشتگردی کا سب سے پہلا واقعہ اُس وقت پش آیا جب رحیم یار خان کے مقامی شیعہ رہنما عباس نقوی گزشتہ دنوں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مومنین کی عیادت کر کے اسپتال سے گھر کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے عباس نقوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

دہشتگردی کا دوسرا واقعہ جگنو چوک پر پیش آیا جہاں علی بھائی نامی شیعہ مومن کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ دہشتگردی کے ان واقعات کے بعد متعصب دہشتگرد نواز برادران کی شیعہ دشمن پنجاب حکومت نے اُلٹا شیعہ مومنین کے گھروں میں چھاپے مار کر شیعہ قوم کو ہراساں کرنے کی متعصب پالیسی شروع کردی۔

آخری اطلاعات کے مطابق حسن کالونی میں کالعدم سپاہ صحابہ دہشتگرد ملک اسحاق کے غنڈوں کی فائرنگ سے دُکن پور کے مزید 4 شیعہ مومنین زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کالعدم سپاہ صحابہ کی سیاسی دوست مسلم لیک نواز کی حکومت ہے جو مکمل طور پر دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ متعصب نواز شریف برادران کی شیعہ دشمنی کی وجہ سے 6 شیعہ مومنین زخمی ہوگئے۔ لیکن ایک بھی دہشتگرد گرفتار نہ ہوا۔ بلکہ اُلٹا شہباز شریف کی شیعہ دشمن حکومت اُنھیں دہشتگردوں کو سرکاری پروٹوکول دے رہے ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top