شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنے اور کل بروز پیر کو پورے کراچی میں ہڑتال کا اعلان Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکری جعفریہ پریس - شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکری Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنے اور کل بروز پیر کو پورے کراچی میں ہڑتال کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنے اور کل بروز پیر کو پورے کراچی میں ہڑتال کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی پر دھرنے اور کل بروز پیر کو پورے کراچی میں ہڑتال کا اعلان
جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی میں نمائش چورنگی سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کی احتجاجی ریلی میں شیعہ علماء کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی سمیت کراچی کے جید علمائے کرام نے بھی شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی کا آغاز نماز ظہریں ادا کرنے کے بعد کیا گیا اور نماز مغربین تک جاری رہی ۔اس کے بعد علامہ ناظر عباس تقوی نے اعلان کیا کہ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے تحت نمائش چورنگی پر دھرنا دیا جائے گا اور کل بروز پیر شہر میں ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ملیر 15 پر بھی علامہ ناظر تقوی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا جبکہ مین شاہراہ فیصل پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملت تشیع پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے مگر شہادت ہماری میراث ہے اور ہم دہشتگردوں کے آگے کسی صورت نہیں جھکیں گے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top