سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے علام جعفریہ پریس - سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے علام Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا

سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا

سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا
جعفریہ پریس – سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے
علامہ اشفاق وحیدی اور مولانا قاسم جعفری نے کہا ہے کہ اگر گورنر راج کے فوری بعد دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جاتا تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردینگے۔
اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی رکن قومی اسمبلی بشریٰ گوہر نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی یہ معاملہ اٹھائے گی۔ سماجی کارکن طاہر ہ عبداللہ نے بھی شیعہ علماء کونسل سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بربریت و ظلم کی انتہاء کردی گئی ہے- تازه ترین اطلاعات کے اس وقت سانحہ کیرانی روڈ کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top