کوئٹہ، شہداء کی تعداد 109 ہو گئی، احتجاجی دھرنا جاری Reviewed by Momizat on . کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 109 ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا بھی جا کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 109 ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا بھی جا Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کوئٹہ، شہداء کی تعداد 109 ہو گئی، احتجاجی دھرنا جاری

کوئٹہ، شہداء کی تعداد 109 ہو گئی، احتجاجی دھرنا جاری

کوئٹہ، شہداء کی تعداد 109 ہو گئی، احتجاجی دھرنا جاری
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 109 ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔ جس میں مختلف علماء کرام اور سیاسی اکابرین بھی موجود ہیں۔ کوئٹہ شہر میں جاری دھرنے کی قیادت کوئٹہ یکجہتی کونسل کے رہنماء کر رہے ہیں۔ دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچا کر شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے دھرنے کے شرکاء سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دی ہے۔ مقررین نے دھرنے کے شرکاء کے حسینی جذبات کو سراہتے ہوئے شہداء کو سلام پیش کیا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top