کوئٹہ کے شہدا کی تدفین، رقت آمیز مناظر Reviewed by Momizat on . سانحہ کوئٹہ میں شھید ہونے والےتمام افراد کی تدفین کردی گئی۔ ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور شیعہ عمائدین اور علماء کے ما سانحہ کوئٹہ میں شھید ہونے والےتمام افراد کی تدفین کردی گئی۔ ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور شیعہ عمائدین اور علماء کے ما Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کوئٹہ کے شہدا کی تدفین، رقت آمیز مناظر

کوئٹہ کے شہدا کی تدفین، رقت آمیز مناظر

کوئٹہ کے شہدا کی تدفین، رقت آمیز مناظر
سانحہ کوئٹہ میں شھید ہونے والےتمام افراد کی تدفین کردی گئی۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور شیعہ عمائدین اور علماء کے مابین ہونے والے کامیاب مذاکرات اورکمیٹی کی یقین دہانی کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تین روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں شہدا کے لواحقین کی جانب سے اپنے پیاروں کی تدفین پر آمادگی کے بعد میتوں کو امام بارگاہ موسی ابن جعفر(ع) سے تدفین کیلئے قبرستان منتقل کردیا گیا۔
شھداء کی تعداد زیادہ ہونے کیوجہ سے تدفین کا عمل کئی گھنٹوں کے بعد مکمل ہوا اس دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے ہر آنکھ اشکبار تھی اور لوگ دھاڑے مار مار کررو رہے تھے اور اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے منوں ٹن مٹی کے نیچے دفن کر رہے تھے۔ شھداء کا سوم جمعہ کے روز منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے کیرانی میں ہونے والے 1000 کیلو گرام کے خوفناک بم دھماکے میں اب تک 114 شیعہ مسلمان شھید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ھیں۔
اس دلخراش سانحہ کے بعد پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں نے احتجاج کیا اور دھرنے دئے جن میں پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رھنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ اس ملک کی وکلاءبرادری، سول سوسائٹی حتی غیر مسلموں نے بھی شرکت کی۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top