کراچی :ایک مہینے میں دوسرا شیعہ فوجی افسر سپاہ صحابہ کے ہاتھوں زخمی Reviewed by Momizat on . اطلاعات کے مطابق کیماڑی پورٹ کے نزدیک سعودی ریال خور کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے مہران بیس حملہ کیس کے تفتیشی افسر لیفٹنینٹ کمانڈرسید اطلاعات کے مطابق کیماڑی پورٹ کے نزدیک سعودی ریال خور کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے مہران بیس حملہ کیس کے تفتیشی افسر لیفٹنینٹ کمانڈرسید Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » کراچی :ایک مہینے میں دوسرا شیعہ فوجی افسر سپاہ صحابہ کے ہاتھوں زخمی

کراچی :ایک مہینے میں دوسرا شیعہ فوجی افسر سپاہ صحابہ کے ہاتھوں زخمی

کراچی :ایک مہینے میں دوسرا شیعہ فوجی افسر سپاہ صحابہ کے ہاتھوں زخمی
اطلاعات کے مطابق کیماڑی پورٹ کے نزدیک سعودی ریال خور کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے مہران بیس حملہ کیس کے تفتیشی افسر لیفٹنینٹ کمانڈرسید عظیم حیدر کاظمی شدیدزخمی ہو گئے ہیں ۔

زخمی ہونے والے کمانڈرسید عظیم حیدر کاظمی کو شدید زخمی حالت میں پی این ایس شفاء منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں ڈاکٹراُنکی جان بچانے میں مصروف ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کیماڑی پورٹ کے گیٹ نمبر ۱۵پر ڈیوٹی کیلئے پہنچنے والے لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سید عظیم حیدر کاظمی پر پہلے سے گھات لگائے دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کر دی ، مسلّح دہشتگردوں کی فائرنگ سے عظیم حیدرکاظمی کو 4 گولیاں لگیں ہیں ، اطلاعات کے مطابق پی این ایس شفاء میں انکی حالت انتہائی تشویش نا ک بتائی جارہی ہے اور انہیں وینٹلیٹر پر رکھا گیا ہے ۔زرائع کے مطابق لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سید عظیم حیدر کاظمی2 برس قبل مہران بیس کراچی پر ہونے والے حملہ کیس کے تفتیشی افسرہیں ،

واضح رہے کہ لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سید عظیم حیدر کاظمی کا تعلق خیر پور کے محلے نیاء گوٹھ کے شیعہ گھرانے سے ہے ۔ پاکستان نیوی کے شیعہ افسران کو نشانہ بنانے کا شروع ہونے والا یہ سلسلہ انتہائی تشویش ناک ہے چند روز قبل ہی لیفٹنینٹ کمانڈر پاکستا ن نیوی سیدآصف حسین کاظمی کو انکی اہلیہ کے ساتھ پی این ایس راحت کراچی میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دہشتگرد عام شہریوں کے بعد اب مسلّح افواج کے شیعہ افسران کوبھی با آسانی دہشتگردی کا نشانہ بنارہے ہیں

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top