ملک اسحاق کیخلاف 32 مقدمات درج ہیں، پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی، رحمان ملک Reviewed by Momizat on . اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔ اسلام اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔ اسلام Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ملک اسحاق کیخلاف 32 مقدمات درج ہیں، پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی، رحمان ملک

ملک اسحاق کیخلاف 32 مقدمات درج ہیں، پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی، رحمان ملک

ملک اسحاق کیخلاف 32 مقدمات درج ہیں، پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی، رحمان ملک
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ امریکی عہدیدار کے بیان سے متعلق افغانستان اور بھارت اپنی پوزیشن واضح کریں، پاکستانی عوام نے افغانستان میں قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیدار کے مطابق بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرتا رہا ہے۔ اب یہ بات پوری دنیا پر عیاں ہوچکی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان کی تردید نہ ہونا شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سنوکر کھلاڑی7 سے 10 مارچ تک پاکستان آئیں گے۔ تمام کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے مشترکہ چیک پوسٹوں کے معاملے پر تعاون نہیں کیا گیا۔ پاک افغان بارڈر پر غیرقانونی نقل و حمل اہم مسئلہ ہے۔ تاہم پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔ 8 مارچ کے بعد کوئی شخص ویزے کے بغیر افغانستان نہیں جائے گا نہ ہی پاکستان آسکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں تمام دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ لشکر جھنگوی بھی ملوث ہے۔ ہم نے طالبان کی کمر توڑ دی ہے۔ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم لشکر جھنگوی کیخلاف فوری طور پر کارروائی کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبوں نے جن لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا ان پر عمل کیا گیا ہے لیکن پنجاب حکومت نے تاحال ملک اسحاق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نہیں کی۔ اسحاق ملک کے خلاف 32 مقدمات درج ہیں جن کی تفصیلات پنجاب حکومت سے طلب کی ہیں۔ تاہم پنجاب پولیس ملک اسحاق کو تحفظ دے رہی ہے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top