دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین Reviewed by Momizat on . دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے، پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے، پیپلز پارٹی Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین

دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین

دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین
دہشت گردوں کے سرپرست ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کو فی الفور برطرف کیا جائے، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے، پیپلز پارٹی، پولیس اور خفیہ ادارے ہمیشہ سے دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے آئے ہیں۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات اصغر عباس زیدی نے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری اور ایم ڈبلیو ایم کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کرمیڈیا ٹرائل کرنے کی مذمت میں کراچی پریس کلب پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد حسین کریمی، علامہ علی انور جعفری اور بزرگ رہنما محمد حسین جعفری بھی موجود تھے۔ اصغر عباس زیدی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف منعقد ہونے والے ملک گیر پرامن دھرنوں اور محب وطن افراد کے اتحاد سے وطن دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ملک گیر دھرنوں میں شیعہ و سنی عوام نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کیا جس سے دہشت گردی کے خلاف غیر اعلانیہ اتحاد وجود میں آیا، اس اتحاد سے خوفزدہ ہوکر پاکستان دشمن عناصر نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے لئے محب وطن عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کا آغاز کیا ہے۔

اصغر عباس زیدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ، پولیس اور ملک کے خفیہ اداروں کا یہ ہمیشہ یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ ہمیشہ سے دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے آئے ہیں، جس کے ثبوت کے طور پر کالعدم جماعتوں کے سربراہان کے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر ایک منظم سازش کے تحت ملت جعفریہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، کبھی اس ملت کے چیدہ چیدہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی بم دھماکے اور کبھی باقائدہ لشکر کشی کی جاتی ہے، بالخصوص یہ کہ جب سے ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین نے سیاست کے میدان میں عملی طور پر قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے ان سازشوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد عناصر کھلے عام اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف محب وطن افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بلاجواز گرفتاریاں جاری ہیں، ہم ایسے تمام ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قیام سے لے کر آج تک وحدت کے پیغام کو بلند کیا ہے، ملی یکجہتی کونسل کے قیام میں ایم ڈبلیو ایم کا کردار سب کے سامنے ہے، سندھ پولیس میں شامل بعض کالی بھیڑیں ملک دشمن عناصر کے شاروں پر کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہیں، جنہیں سیاسی سرپرستی حاصل ہے، شہر بھر میں ان کے دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور انہیں سیکورٹی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، اگر پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنا جرم ہے تو مجلس وحدت مسلمین یہ جرم بار بار کرے گی۔
شہر قائد میں گرفتار ٹارگٹ کلرز جنہیں رنگے ہاتھوں پولیس یا عوام نے پکڑا ان کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ ٹارگٹ کلرز کے سرپرستوں کی نشاندہی ہوسکے۔ ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اکبر اوڈھو کراچی میں موجود دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کرنا بند کریں، اگر جاوید اوڈھو کراچی کی عوام سے مخلص ہیں ان دہشت گردوں کے نام بھی عوام کے سامنے لائیں جن کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے کیونکہ وہ دہشت گرد جاوید اوڈھو کے زیراثر علاقے میں ہی شیعہ و سنی عوام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اصغر عباس زیدی نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اکبر اوڈھو کو فی الفور برطرف کرے اور ان کے خلاف دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے پر مقدمہ چلایا جائے ساتھ ہی شیعہ وسنی افراد کی ٹارگٹ میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top