ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد Reviewed by Momizat on . کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں بزرگ جوان بچے او کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں بزرگ جوان بچے او Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد

ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد

ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد
کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کو ئٹہ کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاون بروری میں شہداء ہزارہ ٹاون کی یاد میں محفل دعائیہ اورنوحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں بزرگ جوان بچے اور خواتین نے بھر پور شرکت کی دعائیہ تقریب میں مومنین سے مجلس وحدت مسلیمن کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور اسلام آباد سے آئے ہوئے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ ابوذر مھدوی نے خطاب کیا۔

ابنا: علامہ ابوذر مھدوی نے کہا کہ شہدا کوئٹہ نے پورے مظلومین پاکستان کو بیدار کر دیا ہے اور پوری پاکستان کے مظلومین متفیق ہو چکے ہیں اب ہم ظالم کیخلاف ڈ ٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ہم ہر گز ظلم اور ملت جعفریہ کے حق تلفی برداشت نہیں کرینگے۔اگریہ شیطانی آلہ د ہشتگرد جومعصوم اور بے گناہ شیعیان پاکستان پربم دھماکے اورملک میں بد امنی پھیلا کر یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونگے تو یہ انکی بھول ہیں ہم اپنے پاکیزہ مقاصد سے ذ را برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے نگے۔حکمران ہوش کا ناخون لے اگرملک میں امن و امان قائم نہیں کر سکتے تو ملت جعفریہ اپنے دفاع میں گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوجائینگے۔علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے رئیسا نی حکومت کو دوبارہ بحال کر کے شہداء کی خون کیساتھ مذاق کیا ہے ہم اسکی پْر زور مذ مت کر تے ہیں اور حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی بھی ظالم حکومت کو اپنے ساتھ نا انصافی نہیں کرنے دینگے یقیناً بلوچستان حکومت کی بحالی سے لواحقین شہداء اور ملت جعفریہ کی شدید دل آزاری ہوئی ہیں جو قابل افسوس ہے۔دعائیہ تقریب کی آخر میں شہدائے ملت جعفریہ بالخصوص شہدائے ہزارہ ٹاون اور شہدائے کراچی عباس ٹاون کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی اورآخر میں واجد حسین اور عمران علی نوحہ خوانی بھی کی۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top