جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے ،قائد ملت جعفریہ Reviewed by Momizat on . جعفریہ پریس - سابق حکومت سے بہت مایوسی ہوئی، اس حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے، اگر انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی جاتی جعفریہ پریس - سابق حکومت سے بہت مایوسی ہوئی، اس حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے، اگر انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی جاتی Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے ،قائد ملت جعفریہ

جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے ،قائد ملت جعفریہ

جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے ،قائد ملت جعفریہ
جعفریہ پریس – سابق حکومت سے بہت مایوسی ہوئی، اس حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے، اگر انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی جاتی تو ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں نہ آتا۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیة اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر آصف علی زیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پورے ملک کے عوام پریشان ہیں۔ قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم ہو مگر سابق حکومت نے عوام کے اس مطالبہ پر کارروائی نہیں کی، کوئٹہ اور کراچی میں امن کے قیام کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا، کراچی اور کوئٹہ میں اہل تشیع کے افراد کو چن چن کر قتل کیا گیا، ان کو کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ حضرت آیة اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی اور نہ ملک کو استحکام مل سکتا، جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top