اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سب سے بڑی طاقت Reviewed by Momizat on . بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مط بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مط Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سب سے بڑی طاقت

اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سب سے بڑی طاقت

اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی سب سے بڑی طاقت
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر ولایتی نے کہا کہ دنیا والے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں سب سے بڑی سیاسی طاقت ہے اور دنیا میں کوئي بھی ایسا ملک نہیں ہے کہ جو ایران جتنی اثرانداز ہونے کی طاقت رکھتا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران حتی علم و سائنس جیسے دوسرے میدانوں میں بھی علاقے میں سرفہرست ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آج کوئی بھی طاقت جنگ کو ایران کے اندر نہیں لا سکتی کیونکہ ایران کے اتحادی چھوٹے سے گروہ نے آٹھ دن کے اندر تیس لاکھ اسرائیلیوں کو صرف چند چھوٹے راکٹوں سے پناہ گاہوں میں دھکیل دیا۔ اس لیے صیہونی اب نیل سے فرات تک کا نعرہ نہیں لگا سکتے اور نہ ہی فوجی آپشن کی بات کر سکتے ہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top