ہزارہ قوم کی نسل کشی ناقابل قبول ہے، عبدالخالق ہزارہ Reviewed by Momizat on . کوئٹہ – ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں عبد الخالق ہزارہ ، احمد علی کوہزاد ، مرزا حسین ہزارہ ، محمد رضا ہزارہ نے مختلف کارنر میٹنگوں ، معتبرین کے جلسوں کوئٹہ – ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں عبد الخالق ہزارہ ، احمد علی کوہزاد ، مرزا حسین ہزارہ ، محمد رضا ہزارہ نے مختلف کارنر میٹنگوں ، معتبرین کے جلسوں Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » ہزارہ قوم کی نسل کشی ناقابل قبول ہے، عبدالخالق ہزارہ

ہزارہ قوم کی نسل کشی ناقابل قبول ہے، عبدالخالق ہزارہ

ہزارہ قوم کی نسل کشی ناقابل قبول ہے، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ – ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں عبد الخالق ہزارہ ، احمد علی کوہزاد ، مرزا حسین ہزارہ ، محمد رضا ہزارہ نے مختلف کارنر میٹنگوں ، معتبرین کے جلسوں نوجوانوں کے فود ، خواتین کے اجتماعات کے دوران ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کے کردار کو صوبے کی تعمیر و ترقی ، صوبے کے حقوق اور قوموں کے درمیان دوستانہ رشتوں کے استحکام ، مذہبی رواداری اور فرقہ وارامہ ہم آھنگی کے فروغ کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے فرقہ پرست انتہا پسند دہشت گردوں کی طرف سے کوئٹہ شہر کو خاک و خون میں نہلانے اور ہزارہ قوم کی نسل کشی کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر اور صوبہ یہاں آباد اقوم کی بے پناہ قربانیوں ، محنت ، پلاننگ اور کوششوں کے بعد موجودہ مقام تک پہنچی ہے ۔ عوام کے محنت ، قربانیوں اور کوششوں کو برباد کرنے والی قوتیں کسی طرح صوبے کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔ خصوصاً وہ قوتیں جو انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے نام پر ہزارہ قوم کی نسل کشی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ پارٹی قیادت اور کارکنوں نے جس طرح ماضی میں کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ، لاقانونیت ، ہزارہ قوم کے قتل عام اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مسائل کے خلاف بھر پور سیاسی جدوجہد کی ہے آئندہ بھی اپنا سیاسی و جمہوری کردارادا کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ انتخابات عوام کے شعور اور سوچ کا امتحان ہے کوئی مذہبی یا غیر مذہبی فساد نہیں عوام انتخابی عمل کے دوران اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرتے ہیں جو انکے سوچ اور فکر سے قریب ہوتے ہیں۔ عوام کو اپنے سوچ اور نظریات سے آگاہ کرنے کا حق تمام امیدواروں کو حاصل ہے پارٹی کسی تعصب اور تنگ نظری پر یقین نہیں رکھتی ۔ مگر جہاں عوام کو دھوکا اور فریب دیتنے کا سلسلہ شروع ہوتاہے اور عوام کو عقیدہ و مسلک کی بنیاد پر دھوکا دینے کی سازشوں کا آغاز ہوتاہے وہاں پارٹی انتخابات اور انتخابی مہم کے علاوہ بھی اپنا کردارادا کرتے ہوئے قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کو سازش سے آگاہ کرنا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم سے ایسے امیدواروں کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کرتی ہیں جنہوں نے اجتماعی ، عوامی ، قومی سیاسی جدوجہد کو اپنی سیاست کو اپنی سیاست کا حصہ بناکر اجمتاعیت اور رواداری کے فروغ کے سلسلے میں بھر پور کردارادا کیا ہو۔ ایسے افراد کو کس طرح عوام کی عدالت میں پیش کرکے اسکے لئے ووٹ مانگا جائے جنہوں نے کبھی کسی عوامی یا قومی مسئلہ کے سلسلے میں کسی طرح کا کردار ادا نہ کیا ہو اور عوام کے دکھ درد میں شریک نہ رہاہو۔ مگر پھر بھی آج اپنے آپ کو سب سے قابل امیدواروں کی فہرست میں شامل کرکے عوام کیلئے پریشانیوں کا سبب بنتا ہو۔ پارٹی قومی حقوق کے حصول کیساتھ قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کو بھی ضروری خیال کرتی ہے ۔ مقررین نے خواتین کو معاشرے کا انتہائی اہم جز قرار دیتے ہوئے انکی براہ راست انتخابی عمل میں شرکت کو لازمی قرار دی اور کہا کہ معاشروں کی تعمیر و ترقی کے عمل میں جس طرح مردوں نے کردار ادا کیا ہے انہیں ہمت اور حوصلہ خواتین نے دی ہے خواتین ہمارے معاشرے کے نصف سے زائد آبادی کو تشکیل دیتی ہے انکے وہی حقوق اور کردار بنتے ہیں جس طرح کے حق کا دعویدار معاشرے کے مرد حضرات ہے ۔ خواتین کو نظر انداز کرکے ترقی کے اہداف حاصل کرنا انتہائی مشکل عمل ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما عزیزاللہ ہزارہ ، محمد رضا وکیل ، محمد یونس چنگیزی ، نادر علی ارباب ، آغا حسن ہزارہ ، قادر علی یوسفی ، رمضان علی ، مجید حیدری ، قادر علی ہزارہ ، زمان دہقانزادہ ، عبد العلی ، عبد الحسن ، سردار ساحل ہزارہ ، بوستان علی کشتمند ، شجاعت علی شجاع ، غلام رضا ، سلیم رضا ، ابرار بیگ ، سجاد صادقی ، محمد علی سلطانی ، علی جمعہ ، محمد حسین اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے ۔ جبکہ حاجی ایاز ، حاجی قلندری ، حاجی علم ، لال محمد ، بنی زادہ ، حاجی نبی ، سید نعمت ، سید امیر شاہ ، سید ہادی ، سید محمد علی ، سید محبوب و دیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور گھرانوں کے ساتھ پارٹی امیدواروں کی بھر پور حمایت اور تعاون کے یقین دلایا۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top