11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری Reviewed by Momizat on . مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں لیکن دوستوں کے اخلاص اور م مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں لیکن دوستوں کے اخلاص اور م Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں لیکن دوستوں کے اخلاص اور محنت نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کو طاقتور بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی پور سے حلقہ این اے180 میں مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار سید محمد حسن زیدی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، سید محمد حسن زیدی، سید شاکر کاظمی، سید اختر الحسن بخاری، سید بدر نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، آج تشیع کی طاقت پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ہمارا میدان میں حاضر رہنا دشمن کی موت کا باعث ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ کے دن کسی قسم کی دھاندلی نہ ہوسکے۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top