دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی آئندہ صدر کے اہم اصول Reviewed by Momizat on . خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ احمد خاتمی نے دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی کو ایران کے آئندہ صدر کے لیۓ اہم اصول قرار دیا ہے۔ ابنا: خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ احمد خاتمی نے دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی کو ایران کے آئندہ صدر کے لیۓ اہم اصول قرار دیا ہے۔ ابنا: Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی آئندہ صدر کے اہم اصول

دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی آئندہ صدر کے اہم اصول

دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی آئندہ صدر کے اہم اصول
خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ احمد خاتمی نے دین پر پختہ ایمان، ولایت پر یقین، اخلاق اور قانون کی پابندی کو ایران کے آئندہ صدر کے لیۓ اہم اصول قرار دیا ہے۔

ابنا: آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ آيت اللہ سید احمد خاتمی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملت ایران کا منتخب صدر دینی عقائد اور ولایت فقیہ پر پختہ ایمان رکھتا ہو اور قانون کی پابندی کرنے والاہو تو وہ کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں کے جال میں گرفتار نہیں ہوگا اور ان کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات کے لۓ زیادہ بصیرت اور سوجھ بوجھ کو ضروری قرار دیا اور کہاکہ اگر ایرانی عوام صدارتی امیدواروں کے بارے میں تحقیق کریں گے تو یقینا سب سے زیادہ صالح فرد منتخب ہوگا۔
خطیب نماز جمعہ تہران نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سامراج اور عالمی صیہونزم اپنی پوری کوشش کررہا ہے کہ ایرانی عوام چودہ جون دو ہزار تیرہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور انداز میں شرکت نہ کریں کہا کہ عالمی طاقتیں ایران میں آزادانہ انتخاباب کا ماحول نہ ہونے کا پروپیگنڈہ کر کے انتخابات کے عظیم عمل کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن ملت ایران چودہ جون کو عظیم کارنامہ انجام دے کر دنیا والوں کو حیران کر دے گی۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے عوام کو امیدواروں کا بہترین پشت پناہ اور حامی قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ امیدواروں کو یہ بات جان لینی چاہۓ کہ اگر ان کو اغیار کی حمایت حاصل ہوگي تو وہ ملت ایران کی نظروں سے گر جائيں گے۔
خطیب نماز جمعہ تہران نے شام کی سرزمین پر اسرائيلی طیاروں کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس حملے سے سب پر یہ بات عیاں ہوگئي ہےکہ شام کے مسلح دہشتگرد گروہ شام کے عوام کے ساتھ خیانت کررہے ہیں اور وہ صیہونی حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top