پاکستان کی غیور عوام مستحکم پاکستان کیلئے خیمہ کو ووٹ دیں، علامہ ناصر عباس جعفری Reviewed by Momizat on . وحدت ہاؤس سے جاری ایک پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام امریکی و اسرائیلی گماشتوں اور کانگریسی ایجنٹ دہشتگ وحدت ہاؤس سے جاری ایک پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام امریکی و اسرائیلی گماشتوں اور کانگریسی ایجنٹ دہشتگ Rating:
You Are Here: Home » Urdu - اردو » پاکستان کی غیور عوام مستحکم پاکستان کیلئے خیمہ کو ووٹ دیں، علامہ ناصر عباس جعفری

پاکستان کی غیور عوام مستحکم پاکستان کیلئے خیمہ کو ووٹ دیں، علامہ ناصر عباس جعفری

پاکستان کی غیور عوام مستحکم پاکستان کیلئے خیمہ کو ووٹ دیں، علامہ ناصر عباس جعفری
وحدت ہاؤس سے جاری ایک پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام امریکی و اسرائیلی گماشتوں اور کانگریسی ایجنٹ دہشتگردوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرے۔

The cylindrical pod of cheapest cialis this plant contains seeds. Often people fail to face the desired effects due to the imporper dosage pattern they online viagra overnight take without proper consultation of your doctor. Because you need an intensive care to defence the downtownsault.org levitra online aftermath. The stronger her self-esteem, the less depressed she will feel about her man’s impotence and the cheapest prices for cialis more supportive she can be. اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے غیور عوام اور ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو صرف اور صرف خیمہ پر مہر لگائیں اور اپنا ووٹ بانیان پاکستان کی اولادوں کو بطور امانت سپرد کریں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت، دہشت گردی اور لاقانونیت جیسی لعنت سے نجات دلوانے کے لئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگائیں، تاکہ ملک سے فرقہ واریت، دہشت گردی اور لاقانونیت جیسی گندگی کو صاف کیا جاسکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور تکفیری قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں لادین قوتیں برسر اقتدار آجائیں یا پھر انتہاء پسند دہشت گرد قوتیں جو امریکہ اور اسرائیل کے پے رول پر کام کر رہی ہیں، تاکہ مملکت خداداد پاکستان کو غیر مستحکم کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام امریکی و اسرائیلی گماشتوں اور کانگریسی ایجنٹ دہشت گردوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرے اور ایک مضبوط، مستحکم، طاقتور اور امن کے گہوارہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے زور دیا کہ آج ملک و ملت کو جن مسائل کا سامنا ہے ہمیں ان مسائل کو اپنی اگلی نسلوں تک منتقل ہونے سے روکنا ہوگا، نئی نسل کو پاکستان میں روشن اور مستحکم پاکستان دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک ایسا پاکستان کہ جہاں تمام اکائیاں قائد پاکستان محمد علی جناح رہ کے وژن کے مطابق اپنی زندگی گزر بسر کریں اور دہشت گردی جیسی لعنت کا نام و نشان تک نہ ہو۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی غیور عوام سے مخاطب ہوکر اپیل کی کہ اپنی نئی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اور پاکستان کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلوانے کے لئے گیارہ مئی کو انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

About The Author

Number of Entries : 6115

Leave a Comment

You must be logged in to post a comment.

© 2013

Scroll to top